افغانستان: ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 10 جاں بحق

0
113

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ ارزوگان میں ویگن میں آگ لگنے کے سبب ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

صوبہ ارزوگان کی پولیس کے مطابق یہ خاندان ایک شادی سے واپس آ رہا تھا کہ دریائے ہلمند ميں سے گزرتے ہوئے ان کی گاڑی پانی میں پھنس گئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب یہ لوگ باہر نہ نکل سکے اور انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اس میں دھماکا ہوا اور ویگن میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here