مودی سرکار کی 57 رکنی کابینہ کا اعلان، سشما سوراج کی چھٹی

0
344

نئی دلی:

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی بھاری بھرکم کابینہ کے 57 اراکین کی وزارتوں کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ سشماسوراج کی چھٹی کردی گئی ہے اور سابق وزیر دفاع نرملہ سیتا رامن کا قلم دان تبدیل کردیا گیا ہے۔

ڈوبتی معیشت، فروغ پاتے جرائم اور لڑکھڑاتی خارجہ پالیسی کو سہارا دینے کے لیے وزیراعظم نریندرا مودی نے 57 اراکین پر مشتمل بھاری بھرکم کابینہ کی وزارتوں کا اعلان کردیا ہے جس میں میرٹ سے زیادہ بندر بانٹ نظر آئی۔

وزیراعظم مودی نے اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ پر داخلہ کی اہم وزارت وار دی جب کہ سشما سوراج کی چھٹی کردی گئی اور ان کی جگہ حیران کن طور پر سابق سیکرٹری وزارت خارجہ جے شنکر کو منصب دے دیا گیا۔ کابینہ میں یہ سب سے غیر متوقع تبدیلی ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں : نریندرا مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا

پاک فوج کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کو حراست میں لینے کے بعد عالمی سطح پر سبکی کا سامنے کرنے والے مودی نے سابق وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کو آزمانے سے گریز کیا اور راج ناتھ سنگھ کو وزیردفاع بنادیا۔ راج ناتھ سنگھ سابق کابینہ میں وزیر داخلہ تھے اور وہ بی جے پی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

نرملہ سیتا رامن کو سابق کابینہ میں بطور وزیر دفاع بہتر کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود وزیرخزانہ کی چابیاں تھمادی گئیں۔ خاتون اداکار پر مہربان مودی نے راہول گاندھی کو شکست دینے والی سمرتی ایرانی کو ایک بار پھر خواتین اور بچوں کی بہبود کا قلم دان دے دیا۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے وزارت عظمٰی کے علاوہ اٹامک انرجی، اسپیس، پبلک اینڈ پینشن اور اہم پالیسی امور سے متعلق وزارت اپنے پاس ہی رکھی ہے۔ کابینہ میں 24 وفاقی وزراء اور 24 وزرائے مملکت کے علاوہ 9 ایسے وزراء مملکت رکھے گئے ہیں جو عام وزیر مملکت کی طرح اپنے محکمے کے وفاقی وزیر کی معاونت نہیں کریں گے بلکہ یہ آزاد حیثیت ایسے محکموں میں کام کریں گے جن کا کوئی وفاقی وزیر نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here