عامر بیگ
کچھ نہیں ہوگا وہی ہوگا جو منظور خدا ہو گا گھمسان کا رن پڑا ہے پاکستان کی سیاست اور پاکستان کے حالات میں سنسنی خیزی برقرار ہے اور رہے گی ہمیں لکھنے کو چٹ پٹے موضوعات ملتے رہیں گے اور قارئین مزے لے کر پڑھتے رہیں گے یہی ارتقائی عمل کا تقاضہ بھی ہے کالم چھپنے تک سینٹ میں لگنے والی منڈی کی گرد چھٹ چکی ہو گی سینٹ میں حکومتی اتحاد اپنی عددی برتری ثابت کر چکا ہو گا اور اپوزیشن ایک دفعہ پھر اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود منہ میں خاک لیے پھسپھسے نعرے مارتی نظر آئے گی سو پیاز اور سو جوتے کھانے کے بعد لانگ مارچ کی صف بندی کر رہی ہوگی عمران خان انکو چلا چلا کر ہلکان کرے گا ایک اور معرکے کی تیاری میں کیونکہ اگلا پڑاو¿ کشمیر ہے جہاں الیکشن کا ڈال ڈالا جا چکا ہے سینٹ کے فورا” بعد حکومت کشمیر کے الیکشن کی تیاری میں مصروف ہو گی سرے راہے بتاتا چلوں پی ٹی آئی نیو جرسی کے سابق جنرل سیکریٹری امتیاز خان راولا کوٹ آزاد کشمیر سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں درخواست دی جا چکی بقول انکے اگر بورڈ انہیں ٹکٹ دیتا ہے تو پارٹی اور کشمیر کے حق میں وہ ایک موثر آواز ثابت ہو سکتے ہیں وہ انیس سو نوے سے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کاز کے لیے مظاہرے کرتے آ رہے ہیں کشمیر کی آواز بلند کر رہے ہیں عمران خان کے ویڑن کی جیتی جاگتی تصویر ہیں حلقہ میں بھی انکی برادری اور اثر و رسوخ ہے اور پی ٹی آئی کے پرانے کھلاڑی ہیں امید ہے کہ بورڈ ان کی درخواست کو درخوراعتنا گردانے گا جس طرح گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی نے اپنا علم بلند کیا اسی طرح کشمیر میں بھی جیتنے کے لیے ہارڈ کور ورکر کی ضرورت ہے نیو جرسی اور راولا کوٹ اپنے حلقہ میں امتیاز خان ایک بھرپور کردار کرتے آئے ہیں پی ٹی آئی کے ہراول دستے کے طور پر انکی خدمات سے انکار ممکن نہیں ہے سابقہ چیف ایگزیکیوٹیو پی ٹی آئی امریکہ کے ساتھ وہ دل و جان کے ساتھ وابستہ رہے ہیں فنڈ ریزنگ ہو یا کنوینشن سینٹر وہ ہر ممکن طریقے سے پی ٹی آئی عمران خان کشمیر اور پاکستان کی کاز کے لیے تن من دھن سے کام کرتے رہے ہیں اگر پارلیمانی بورڈ انکو ٹکٹ دیتا ہے تو مجھے امید ہے کہ وہ عمران خان اور حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے چونکہ انہیں امریکہ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کا وسیع تجربہ بھی ہے اور اب اگر وہ حلقہ بیس ایل اے چار راولا کوٹ سے آزاد کشمیر اسمبلی کا حصہ بن جاتے ہیں تو کشمیر امریکہ اقوام متحدہ کے سامنے اور پوری دنیا میں یکساں طریقے سے کشمیر اور عمران خان کی آواز بنیں گے انشااللہ
٭٭٭