ٹوٹکہ برائے ہائی بلڈ پریشر !!!

0
160
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

محترم قارئین !السلام و علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
امید ہے قارئین خیریت سے ہونگے، ہر ہفتے ستاروں اور نجوم کے اسباق سے ہٹ کر آج آپ کو ایک ٹوٹکہ انتہائی آسان اور مفیدبیان کرتا ہوں امید ہے آپ مستفید ہونگے اس بات کا حکم مجھے میرے استاد صاحب نے دیا کہ اس علم کو بھی عام کیا جائے اورلوگوں کی خدمت کی جائے جب رات کو سونے جائیں تو ایک چائے کا چمچ بڑا ٹیبل اسپون ٹی اسپون چھوٹا ہوتا ہے ،میتھی دانہ پانی کے گلاس میں ڈالیں اور پانی بھرکر گلاس ڈھانپ دیں جب صبح آپ بیدار ہوں تو اس پانی کو پہلی فرصت میں پی لیں ،حوائج ضروریہ سے فارغ ہوکر میتھی دانہ آٹھ سے دس گھنٹے لازمی بھیگنا چاہئے، اس لحاظ سے وقت رکھ کر آپ بھگوئیں۔ اس بھگو ئے پانی کو پینے کے قریباً دس منٹ بعد کم از کم یا آدھا گھنٹہ اگر رک سکیں تو ناشتہ کرلیں اور معمول کی زندگی شروع کریں آپ ایک ہفتہ لگاتار کریںآپکا بلڈ پریشر کم ہونا شروع ہوجائیگا ،اس کو اب غذا اور زندگی کا حصہ بنالیں کچھ لوگوں کو تین ماہ استعمال کرکے ایک سال تک دوبارہ ضرورت نہ پڑی ، یاد رکھیں یہ مرض خاموش قاتل کہلاتا ہے۔اگر ایک ہفتہ بعد آپکا بلڈ پریشر نارمل سے قریب نہیں آتا اب آپ اس پانی کے پینے کے بعد ایک گلاس میں دیسی سرکہ سیب یا انگورکا لیں اور نیم گرم پانی میں ڈال کر پی لیں یہ دونوں ٹوٹکے ایک ساتھ استعمال کریں آپ سرکہ کا پانی شام کے وقت اور میتھی دانہ پانی صبح کے وقت بھی پی سکتے ہیں اور مسلسل بلڈ پریشر مانیٹر کریں اگر آپ نے ڈاکٹری دوا بلڈ پریشر کی ابھی شروع نہیں کی تو آپکی باڈی فوری ریسپانس کرے گی اور بلڈ پریشر معمول کے مطابق ہوجائے گا اور آپ کو گلے میں دھڑکن محسوس ہونا یا نیند نہ آنا جیسی علامات خود بخود ختم ہونگی ،سرکہ کا استعمال آپ کو وزن کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اس کا پرہیز نمک سمندری یا پنک سالٹ استعمال کریں اور مقدار جو نمک کی استعمال کرتے ہیں آدھی کردیں آپکو آئیوڈین والا نمک خیر باد کرنا ہوگا صرف سمندری نمک یا پنک سالٹ استعمال کریں ، اللہ نے چاہا تو اس مرض سے ضرور نجات مل جائیگی اور اگر آپکو کسی کا بلڈ پریشر بہت بڑھ چکا ہو اور نارمل کرنا ہو تو اس کو لوکی کا جوس بناکر پلائیں جبکہ عام حالات میں لوکی ابال کر پانی استعمال کرائیں ان شاءاللہ شفا ہوگی۔اس کے ساتھ ہی وزن کو متوازن رکھیں روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ پیدل چہل قدمی ضرور کریں ، صبح سویرے چہل قدمی کرتے وقت تیز تیز سانس لیں اس سانس کی مشق سے بھی آپ کا کافی بہتری محسوس ہوگی جو آپکی قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہوگا،باقی چند مفید ٹوٹکے اگلی قسط میں میرے مرشد± کی خواہش کہ یہ ٹوٹکے آزمودہ عام کیے جائیں تو ان کو میں آپ سب کی نذر کرتا رہوں گا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here