رفع حاجات

0
171
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے آج کل کے پر آشوب دور میں جس طرح سے انسان طرح طرح کی پریشانیوں میں گرفتار ہے اور اس کو سمجھ نہیں آتا کہ کیا کیا جائے کہ کچھ آسانی ہو اور زندگی میں جو تنگی ہے وہ دور ہوجائے ۔
محترم قارئین آپ یاد رکھیں کہ دنیا میں کوئی آسرا نہیں ماسوائے اللہ کی ذات کے اور کوئی حاجت روا نہیں سوائے اللہ پاک کے۔ یہ بات اٹل حقیقت ہے اور جب حالات مخالف جائیں اس سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ اس وقت دعا کی جائے اور اس وقت کوآسان کیا جائے۔
اللہ سے دعا کا ہی ایک طریقہ مخصوص طریقے سے اسمائے الہٰی کا ذکر کرنا ہے اس طرح اجابت دعا آسان ہوتی ہے اور جلد مرادپوری ہوجاتی ہے۔ مشکل وقت میں اللہ کے پیارے پیارے ناموں سے جب ندا دے کر اللہ کو پکارا جائے تو رحمت کا سمندر جوش میں آتا ہے اور مشکلات پھر مشکلات نہیں رہتیں۔آپ جب کوئی بھی اسم الہٰی لیں تو اس کو معانی کے مطابق یا حاجت کے مطابق ورد فرمائیں ان شاء اللہ بہت جلد بامراد ہوں گے۔ آج کو تسخیر مطلوب کا ایک نایاب عمل پیش کرتا ہوں اس کو صرف جائز جگہ استعمال کریں جہاں نکاح مطلوب ہو۔ اگر حرام کیلئے کیاتو اوّل تو کام نہیں ہونا اگر خدانخواستہ کامیاب ایک بار ہو بھی گیا تو ساری زندگی تباہی و بربادی جان نہ چھوڑے گی ۔
عمل تسخیر مطلوب
سب سے پہلے عمل کی عبارت کو نوٹ کر لیں
یا امواکیل بحق الحق حق رحیم فلاں بن فلاں (مطلوب )کو فلاں بن فلاں(طالب ) پر جلد مہربانی کرو العجل الساع الوحا
سب سے پہلے اس عبارت کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں
اب پوری تعداد میں سے آٹھ عدد قانون کے نفی کریں باقی اعداد سے نقش مثلث پر کریں
اس مثلث کا طریقہ دوسری مثلث سے مختلف ہے
اب مثلث کا طریقہ نوٹ کر لیں پہلے چھ خانوں میں ہم نے صرف ایک دو تین چار پانچ چھ یہ لکھنا ہے اس کے بعد اگلے تین خانوں میں وہ اعداد لکھیں گے جو 8 نفی کرنے سے حاصل ہوئے تھے۔ نقش چاروں چالوں سے لکھا جائے گا اور ہر عنصر کے مطابق2۔2 نقش تحریر کریں۔ ایک نقش مطلوب کے عنصر کے مطابق سال سے لکھا جائے گا اب نقوش کا طریقہ استعمال نوٹ کرلے ۔
آتشی نقش کو آگ کے قریب رکھیں یا کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں حرارت ملتی رہے۔ نقش کو کسی پھل دار یا پھولدار یا اونچی جگہ پر لٹکا دیں تاکہ ہوا سے چلتا رہے۔ آبی نقش کو کسی بانس میں یا پھر کسی نئی بوتل میں بند کر کے پانی میں بہا دیں خاکی نقش کومطلوب کی گزرگاہ یا پھر کسی صاف مقام پر دفن کر دیں ۔
اب آپ کے پاس چار نقش عناصر والے بچ گئے چار اپنے استعمال کر لیے اسی دن عشاء کے بعد اچھی ساعت میں آتشی نقش پرروئی لپیٹ کر بتی بنا کر چنبیلی کے تیل میں ڈال کر مطلوب کے گھر کی طرف چراغ جلا دیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here