محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے ، مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور مسرت کی تلاش ہے لیکن سکون تلاش سے کس طرح مل سکتا ہے،سکون اور آسانی تو صرف ان کو مل سکتی ہے جو آسانیاں تقسیم کرتے ہیں ، جو مسرتیں بکھیرتے پھرتے ہیں اگر آپ کو سکون کی تلاش ہے تو لوگوں میں سکون تقسیم کرو ، تمھارے بورے بھرنے لگیں گے…طلب بند کرو دو !!! اسم اعظم کے متعلق اور حاجات کی طلب بذریعہ اسم الٰہی یہ موضوع ایسا ہے کہ اس پر جس قدر تفصیل سے لکھا جائے کم ہے ،گزشتہ بھی آیہ کریمہ کے پڑھنے کی خاص ترتیب لکھی تھی ۔ علمائے کرام و صوفیائے کرام نے اس آیت کریمہ کے پڑھنے کی خاص ترکیب بتلادی ہے بعض نے دو بیان کی ہیں اور بعض نے تین ۔جیسا کہ مولنا شاہ عبدالعزیز صاحب فرماتے ہیں کہ اس کے پڑھنے کے دو طریقے ہیں۔ نمبر ایک ۔ چند لوگ جمع ہوجائیں اور ایک ہی نشست میں ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ مل کر پڑھ لیں ۔ دوسری ترکیب کچھ یوں ہے کہ ایک ہی شخص تن تنہا نماز عشا کے بعد کسی تاریک مکان میں بیٹھ کر تین سو بار پڑھے اور ایک پیالہ پانی کا بھر کر اپنے پاس رکھ لے اور لمحہ بہ لمحہ اس پانی میں اپنا ہاتھ ڈال کر اپنے منہ اور بدن پر پھیرتا رہے تین روز یا چالیس روز تک روزانہ اسی ترتیب سے پڑھے ۔انشا اللہ قضائے حاجات کے لئے تیر بہدف نسخہ ثابت ہوگابعض علما نے اس آیت کریمہ کی تین ترکیبیں بیان کی ہیں چنانچہ مولانا ابراہیم صاحب نے بھی احسن المواعظ میں تین ہی ترکیبیں درج کی ہیں ۔ پہلی ترکیب : جو ترکیب عمل آیت کریمہ کی بزرگوں سے سینہ بہ سینہ پہنچی ہے وہ یہ ہے کہ آیت کریمہ کو ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ ایک جلسہ میں ختم کرے سات یا گیارہ یا اکیس آدمی مل کر پڑھیں ۔ اول ہر شخص غسل کرے ، پھر نماز توبہ ادا کرے ہر روز کلام و سلام ابتدائے گصل سے لیکر آیت کریمہ کے ختم تک موقوف رکھے ۔ جہاں تک ممکن ہو ۔ روبقبلہ ہو کر پڑھیں اگر درمیان میں کسی شخص کو حاجت ضروریہ پیش آئے تو نہایت خاموشی سے اٹھ کر جائے اور خاموشی ہی کی حالت میں فارغ ہو کر وضو کر کے ختم میں شامل ہوجائے اگر ختم کرنے والے غسل کے بعد احرام باندھ لیا کریں تو بہت بہتر ہے تین روز تک برابر ختم پڑھا جائے ۔ انشا اللہ مراد بہت جلد حاصل ہوگی ۔ دوسری ترکیب :۔ سات دن روزے رکھیں لقمہ حلال پر روزہ افطار کریں عشا کی نماز کے بعد نہایت اندھیرے مکان میں احرام باندھ کر بیٹھے ایک پیالہ پانی کا پاس رکھے اول اکیس مرتبہ یہ درود پڑھے ۔ اللھم صل علی سیدنا محمد و علی آلِ سیدنا محمد و بارِک وسلِم۔ پھر لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین نہایت آہستہ آہستہ تسبیح پڑھے جب تسبیح پوری ہوجائے تو تین مرتبہ یہ کہے اللھم صلِ وسلِم علی ذِی النون۔ پھر داہنا ہاتھ اس پانی میں ڈالے جو پیالہ پاس رکھا ہوا ہے پھر وہ گیلا اور تر ہاتھ آنکھیں بند کرکے اپنے منہ پر پھیر لے ۔ اور یہ پڑھے ونجیناہ مِن الغمِ وکذلِک ننجِی الممِنِین ۔ تین مرتبہ اسی طرح عمل کرے جو پہلی تسبیح کے بعد شروع کیا تھا اسی طرح سات تسبیح پڑھے مگر ہر ایک تسبیح کے ختم ہونے پر وہی عمل کرے جو پہلی تسبیح کے بعد کیا تھا پھر بعد ختم اکیس مرتبہ وہی درود شریف پڑھے جو اول میں پڑھا تھا متواتر سات دن تک یہی کرتا رہے انشا اللہ بہت جلد مراد پوری ہوگی ۔
تیسری ترکیب : نزہت المجالص میں ابو عبداللہ مغربی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ایک بار خواب میں جناب رسول اکرم ۖ کو دیکھا اور عرض کیا ۔ یا رسول اللہ ! ۔ اللہ تعالی سے میری ایک حاجت ہے میں کس چیز کے ساتھ وسیلہ بناں ؟
حضور ۖ نے ارشاد فرمایا جس کسی کو اللہ تعالی سے کوئی حاجت ہو اسے چاہئے کہ دو رکعتیں پڑھے (دو رکعتوں کے ) ان چار سجدوں میں چالیس چالیس مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین پڑھے ۔انشا اللہ مراد ضرور برآئے گی ۔
میرا مشورہ ہے کہ اس عمل کو متواتر کم از کم تین سے سات یوم تک کیا جائے ۔
آپ تمام لوگوں کو نیا آنے والا شمسی سال مبارک ہو اور مذھبی تہوار مبارک ہو جو اس کو اہتمام سے مناتے ہیں ۔۔ملتے ہیں اگلے ہفتے پھر مخصوص دعائوں و وظائف کے طریقہ کار کے ساتھ ان شا اللہ
٭٭٭