قارئین کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام

0
478
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

ہم لوگ نیٹ پر گھنٹوں برباد کرتے ہیں جبکہ وہاں سرچشمہ ہدایت کلام پاک کی آیات سے بھی مستفید ہوا جاسکتا ہے گھنٹوں نیٹ پراپنا وقت بے کار میں برباد کرنے کے ایک دس منٹ ایسی پوسٹس بھی پڑھا کریں۔بس اس وجہ سے ہی یہ خیال آیا کہ اگر ہم روزان کی ایک دو آیات بمع ترجمہ اور تفسیر بغور پڑھیں گے تو ہمارے علم و عمل میں کافی اضافہ ہوگا ۔
اُمید ہے قارئین اصلاح فرمائیں گے اپنی بھی اور معاشرے کی بھی کیونکہ معاشرہ فرد سے ہے اور جب افراد اس حکمت کو سمجھ کرعمل پیرا ہونگے تو دنیا کی بہترین کتاب اور اس کا علم ان کے سینے میں موجزن ہوگا جو ان کو نہ صرف اچھا انسان اور معاشرہ تشکیل دینے کا سبب ہوگا بلکہ وہ اللہ کے قریب اور اللہ کی رضا بھی حاصل کر پائیں گے اُمید ہے آپ کو کاوش پسند آئے گی۔
اللہ پاک ہم سب کو قرآن مجید پڑھنے اور سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبیۖ۔ تفسیر سورة البقرہ تفسیر: صراط الجنان۔
آیت ٥, ٦ ترجمہ: کنزالعرفان: یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اوریہی لوگ کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
تفسیر:صراط الجنان: ترجمہ: وہی فلاح پانے والے ہیں۔} یعنی جن لوگوں میں بیان کی گئی صفات پائی جاتی ہیں وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے عطا کی گئی ہدایت پر ہیں اوریہی لوگ جہنم سے نجات پاکر اور جنت میں داخل ہو کر کامل کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
اصل کامیابی ہر مسلمان کو حاصل ہے: یاد رہے کہ اس آیت میں فلاح سے مراد ”کامل فلاح” ہے یعنی کامل کامیابی متقین ہی کو حاصل ہے ہاں اصلِ فلاح ہر مسلمان کوحاصل ہے اگرچہ وہ کتنا ہی گناہگار کیوں نہ ہو کیونکہ ایمان بذات ِ خود بہت بڑی کامیابی ہے جس کی برکت سے بہرحال جنت کاداخلہ ضرور حاصل ہوگا اگرچہ عذابِ نار کے بعد ہو۔
تفسیر سورة البقرہ: تفسیر: صراط الجنان۔آیت ٦: ترجمہ: کنزالعرفان۔ بیشک وہ لوگ جن کی قسمت میں کفر ہے ان کے لئے برابر ہے کہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں ،یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
تفسیر: صراط الجنان: ترجمہ:بیشک وہ لوگ جن کی قسمت میں کفر ہے ان کے لئے برابر ہے۔}چونکہ ٹھنڈک کی پہچان گرمی سے ،دن کی پہچان رات سے اور اچھائی کی پہچان برائی سے ہوتی ہے اسی لئے اہل ایمان کے بعدکافروں اور منافقوں کے افعال اور انکے انجام کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ ان کی پہچان بھی واضح ہوجائے اور آدمی کے سامنے تمام راہیں نمایاں ہوجائیں ۔
٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here