کراچی:
خیبرپختونخوا حکومت نے20ہزار سے زائد آمدنی اور گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پرانکم ٹیکس عائد کردیا۔
پختونخوا حکومت نے20ہزار سے زائد آمدنی کے حامل عام شہریوں اور گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پرانکم ٹیکس عائد کردیا۔ اس کے علاوہ نجی شعبے کے تعلیمی اداروں ، اسپتال ، فٹنس سینٹرز ، زراعت اور اشتہارات پر بھی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔ فنانس بل 2019کے مطابق نئے ٹیکسز کا اطلاق یکم جولائی2019سے ہوگا۔
30ہزارسے زیادہ اور50ہزارسے کم ماہانہ آمدنی کے حامل افراد کو1200 روپے ٹیکس اداکرناہوگا جبکہ 50ہزار سے زیادہ اور ایک لاکھ سے کم ماہانہ آمدنی پر1500روپے ٹیکس دیناہوگا۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کے گریڈ 7تا22کے ملازمین کو 6مختلف سلیب کے تحت ایک ہزار تا3ہزار ٹیکس دیناہوگا۔ 10سے زیادہ ملازمین کے حامل پرائیویٹ کلینک یا اسپتال پر 15000روپے سروس ٹیکس ہوگا۔