خاتون نے جعلی پولیس افسر بن کر دوسری خاتون سے31 لاکھ ڈالر ہتھیالیے

0
341

زیورخ:

سوئٹزرلینڈ میں ایک خاتون نے سائبر پولیس افسر کا روپ دھار کر دوسری خاتون کو 31 لاکھ ڈالر سے محروم کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چوروں کے منظم گروہ نے خاتون کو باقاعدہ منصوبہ بندی سے اپنے جال میں پھنسایا، گروہ کی رکن خاتون نے سائبر کرائم پولیس افسر بن کر اکاؤنٹ ہولڈر خاتون کو فون کرکے خبردار کیا کہ بینک ملازمین آپ کے اکاؤنٹ سے پیسے چرانا چاہتے ہیں۔

جعلی پولیس افسر نے مزید کہا کہ آپ کی رقم  کو محفوظ بنانے کے لیے دوسرے اکاؤنٹس میں تبدیل کیا جانا ضروری ہوگیا جس کے لیے ضروری معلومات اور آپ کا تعاون درکار ہوگا جس کے بغیر رقم کی منتقلی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

 

جعلی پولیس افسر نے خاتون کو نئے اکاؤنٹس کی تفصیلات مہیا کیں اور اس میں اپنی ساری رقم وقتاً فوقتاً منتقل کرنے کو کہا اس طرح اکاؤنٹ ہولڈر خاتون جھانسے میں آگئیں اور اپنی تمام رقم ٹرانسفر کردی۔

چند روز بعد خاتون بینک گئیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ لوٹ چکی ہیں اور وہ خود اپنے اصل اکاؤنٹ سے تمام رقم جعل سازوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کرچکی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

شیئرٹویٹشیئر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here