احسان مند!!!

0
505
عامر بیگ

کلبھوشن کو پکڑنے والا اچھے گھر کا فرد تھا، تین سال تک فقیر کے بھیس میں چھپا رہا پریذیڈینٹ مشرف بھی کمانڈو تھے جو عزت تو کیا جان کی بازی تک لگا دیتے ہیں ،ملک کی حفاظت اور آبرو کے لیے کچھ بھی کر گزرتے امریکہ کو افغانستان میں آپریشن کرنا تھا ،کلنٹن نے کروز مزائل داغے کچھ حاصل نہ ہوا ،مطلوبہ نتائج کے لیے ایک بڑی پلاننگ کی ضرورت تھی ،اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے التجا کی گئی میاں صاحب کو اپنی بنی بنائی سیاست کا جنازہ نکلتا ہوا دکھائی دیا اس وقت بھی کمبائن پلان بنایا گیا، طیارہ سازش کیس کے ذریعے میاں نواز شریف کو بمعہ مکمل خاندان سرور پیلس بحفاظت پہنچایا گیا، طالبان کیساتھ ساتھ القائدہ کا سد باب بھی کیا گیا رجیم چینج ہو گئی افغانستان معتدل لوگوں کے ہاتھ میں آ گیا ۔حامد کرزئی پھر اشرف غنی کے بعد میاں صاحب کو بھی شکریہ کیساتھ دوبارہ اسی پوزیشن پر لا بحال کیا جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا ،یہ الگ بات کہ پانامہ سکینڈل نے میاں صاحبان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا اور عمران خان کو موقع مل گیا کمانڈو مشرف کو آرٹیکل چھ لگانے کی بجائے لندن میں مہنگا فلیٹ یو اے ای میں پینٹ ہائوس اور دنیا جہاں میں لیکچر کے زریعے وافر آمدنی اور آرام دہ لائف سٹائل ملا تاکہ باقی ماندہ زندگی سکون میں گزرے اسی دوران عراق ،شام اور لبیا کا ٹوٹنا بھی نپٹا لیا گیا ،امریکہ کے پوری دنیا میں اپنے پلان ہوتے ہیں افغانستان کے بعد روس کی طبیعت فریش کرنا مقصود تھا لہٰذا افغان آپریشن کو رول بیک کر دیا گیا ،فلمی دنیا میں یوکرین کے پریذیڈنٹ کا کردار ادا کرنے والے یہودی کامیڈین کو رئیل لائف میں صدر بنا کر اوپر لائے اور شہہ دے کر روس کے مقابل لا کھڑا کیا ۔روس کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا گیا چھ سو ارب ڈالرز کے زخائر تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال روس گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی طالبان سے مذاکرات کی مد میں امریکہ کی مدد کی جسکا ٹرمپ اور اسکی رجیم نے برملا اظہار کیا ،عمران خان کو بگڑی معیشت کی بحالی کے لیے دو سے تین ٹرمز درکار تھیں لیکن پہلی ٹرم کے دوران ہی حالات دگرگوں دکھائی دیئے یہاں بھی افواج پاکستان کی سینئر قیادت اور پینٹاگون کا تعاون کام آیا۔ پاکستان ایران اور کچھ مشرقی ممالک میں امریکہ بہادر کو للکارنے کا صلہ ملتا ہے ۔نیک نییتی سے پلان کے مطابق نیریٹیو بلٹ کیا گیا ،عمران خان کی حکومت ہٹا دی گئی فوج کی مدد سے پورے خاندان کو امیر ترین خاندانوں کی صف میں لا کھڑا کرنے والے جب فوج ہی کو کوسنا شروع کر دیں گے تو فوج کو دوبارہ سوچنا پڑتا ہے اب شہباز شریف کو وزیر اعظم کے تختے پر چڑھایا جا چکا اسکے پیچھے بڑے میاں صاحب بھی آئیں گے عمران خان کی کم ہوتی ہوئی پاپولیریٹی دنوں میں بلندی کے ریکارڈ توڑنے لگی اب اگلی دفعہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے عمران خان اور پوری قوم کو افواج پاکستان اور انکی سینئر قیادت کا احسان مند ہونا چاہئے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here