محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے علم الفلکیات کے بحر میں ہم جن علامات اور انکی تشریحاتکا زکر کرتے رہتے ہیں آج اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں اس سے پہلے کہ میں اصل موضوع کی طرف آئوں کچھ موقع کی مناسبت سے اور تاریخ کے حوالے سے آپکی خدمت میں پیش کردوں، اسلامی مہینہ رمضان المبارک کا کچھ مہینے ایسے بھی ہیں جن کی مخصوص تاریخوں کو نحس مانا گیا مثلا دوسرا مہینہ صفر المظفر ہے اس کی تاریخ کو نحس مانا جاتا ہے اور مشہور کردیا گیاہے جبکہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بھی ایسی کوء تشریح نظر سے نہیں گزری البتہ صدقہ ہر طرح کے حالات میں بلائوں کو ٹالنے کا موجب ہے، اس کی فضیلت احادیث سے واضع ہے، اس میں مضائقہ نہیں ہے ۔ اس ماہ مبارک میں لوگ حروف کی زکات بھی ادا کرتے ہیں اگر کوئی بھی حرف اس کی ابجد قمری کی تعداد کے مطابق پڑھ لیا جائے یا لکھ لیا جائے تو حرفی زکواة ادا ہوجاتی ہے اور مبارک ماہ کی برکت بھی شامل حال ہوجاتی ہے ،یہ ایک عام طریقہ ہے ۔ ستارہ مشتری :- منسوب ہی حرف ی سے اس کی علامت میں ھلال اوپر کراس نیچے ہے مزکر ہے مثبت اور آتشی ہے اور سرگرم وسعت اور فراخی کا نشان ہے زندگی کی خوش امیدی کا مظہر ، اعتقاد ، عبادات اور علم و حکمت سے منسوب ہے دانشور بناتا ہے ۔یہ خوش قسمتی کا ستارہ ہے جو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کا باعث بنتا ہے یہ شرافت ، خلوص نرم دلی ، مذھبی رجحانات ،وفاداری اور عزت و توقیر کا حامل بناتا ہے اگر زائچہ میں سعد ہو تو سرپرستی اور کرم فرماء کے زریعے شہرت دیتا ہے حالات کیتبدیلیاں خوش بختی لاتی رہتی ہیں وراثت اور لاٹری کے زریعے حصول مال ، طویل زندگی ، عزت و وقار شہرت اور عمدہ صحت دیتا ہے۔اگر یہ زائچہ کے اندر کمزور اور ناقص حالت میں ہو تو اکثر فضول خرچ، خود بین احساس برتری اور خوش فہمیوں میں مبتلا کرنیوالا بناتا ہے اگر یہ نحس حالت میں ہو تو زائد اخراجات لاتا ہے نفس پرست عیاش طبع بناتا ہے عہدہ یا سیاست سے ناجائز فائدہ دیتاہے تاجروں کو ڈرا دھمکا کر روپیہ حاصل کرنے کے اسباب پیدا کرتا ہے گویا منظم قسم کا استحصال بالجبر کا عادی بناتا ہے بلیکمارکیٹ کرواتا ہے رشوتی بناتا ہے اور تاریک دھندے اختیار کرواتا ہے ۔زحل :- متعلقہ حرف ل ھلال نیچے کراس اوپر اس لیے نحس اکبر ہے یہ مذکر ہے اور منفی غیر متحرک انفعالی اور مقناطیسی قوت والاہے زحل تنگی بندش کرنا التوا ، قانون کشش، مقطر کرنے کے اصول ، کفایت شعاری ، باریک بینی اور گہرائیوں تک پہنچنے سے متعلق ہے ۔زحل زندگی کا سب سے بڑا معلم ہے اس کا حامل اپنے کو حدود سے تجاوز نہیں ہونے دیتا یہ حد سے زیادہ بڑھی ہوئی ،خواہشوں کوروکنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے زیر اثر لوگ دوسروں پر پوری طرح حاوی ہوجاتے ہیں ۔
٭٭٭