بھائی لوگ!!!

0
18
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! آج کل پاک فوج سے ان کا نیا نام بھائی لوگ پڑ گیا ہے اور بھائی لوگ ہیں کہ ان کا احساس ہے کہ مر گیا وہ اپنے بلوں کے شور میں اتنے گم ہیں کہ ان کو ٦٢ کروڑ عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہی ہیں ایک شخص قیدی نمبر ٤٠٨ کے خوف نے ان کو اندھا بہرہ کر دیا ہے کہ سوائے اپنی چمک دھمک کے کچھ پروا نہیں کہ مملکت پاکستان ذلت و رسوائی کی کس کھائی میں گری ہوئی ہے نہ کوئی آسمانی طاقت اور نہ کوئی زمینی طاقت ان کو سمجھانے کے قابل ہے کہ بھائی لوگوں اب بس بھی کردو اب تو عدلیہ نے بھی آنکھیں کھول لی ہیں اور آئین کی پاس داری کے لئے تمھارے مد مقابل اتر آئی ہے جبکہ تمھارے پالتو الیکشن کمشنر نے بھی عوام کی چیخ و پکار کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اور انہوں نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ ان کے حق میں کر دیا ہے اور بھائی لوگوں کی بنائی ہوئی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے کہ شہباز شریف پتلی گلی سے نکل جاؤ اس سے پہلے کہ عوامی ریلے میں بہہ جاؤ لیکن بے شرم لوگوں کو حیا کب آتی ہے ـ جبکہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمارے یہ بھائی لوگ پچھلے ٠٧ سالوں سے جس بساط پر اپنے مہرے بچھا رہے ہیں سب چالیں ناکام اور ہر بار اپنے من پسند کھلونوں سے دل بہلاتے رہے اور آخر میں نواز شہباز آصف جیسا گند بادشاہ وزیر اور گھوڑا آگے پیچھے کرنے کو رہ گئے ہیں جن کو استعمال کرکے خود شرمندہ ہوتے ہیں اور عوام کی بد دعائیں اور گالیاں اپنے اور اپنے خاندان کے لئے سمیٹتے ہیں بھاء جی بھائی جی بس کردو ۔
قارئین وطن ! اس ڈوبتے پاکستان میں اگر عدلیہ انگڑائی لے رہی ہے اور ملک کو آزادی کی طرف گامزن ہے تو نواز شریف کی سپتری اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بدقسمتی سے ہے اس کو اتنی تکلیف ہوئی ہے کہ بھائی لوگوں کو بھی نہیں ہوئی مریم نواز کو کوئی سمجھائے بی بی جب موت آتی ہے چیخیں اسی طرح نکلتی ہیں جتنا مرضی شور و غوگا کر لو یہ آخری راؤنڈ ہے تمھارا اور تمھارے خاندان کا لہازا عدلیہ کو چنگاڑنا بند کرو عدلیہ بیدار ہو چکی ہے اور اس بات کی سمجھ بھائی لوگوں کے سب سے بڑے بھائی کو بھی سمجھ آ گئی ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا ہوا ہے جتنی جلدی عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو رہا کر دے کہ قوم پر احسان ہو گا کہ سب جانتے ہیں کہ عدلیہ کے بے باک فیصلوں کے سامنے رخنہ بڑی بھائی اپنے مہروں کی حکومت کو طول دینے کے لئے ڈال رہا ہے جس کا اب اختتام ہو نا چاہئے۔
قارئین وطن ! میں ایک غریب پاکستانی کی حیثیت سے پاک فوج کے بڑے بھائی عاصم منیر سے التجا کر تا ہوں کہ بھائی جان پاک فوج کی رہی سہی ساکھ کو مزید ایک شخص عمران خان کی نفرت میں اتنا نہ بیمار ہو کہ واقعی بیمار ہو جائے اور تیماردار بھی نہ ملے اب یہ ہے کہ آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کی جائے اور عدلیہ کے فیصلہ پر فوری عملداری ہونی چاہئے اور پی ٹی آئی کو ان کی مخصوص نشستیں واپس ملنی چاہئیں جو سپریم کورٹ کے ٨ ججوں کا متفقہ فیصلہ ہے اس کو عوام کی آواز سمجھنا چاہئے انا کا مسلئہ نہیں بنانا چاہئے ،شہباز کے بوجھ سے رُکے ہوئے پاکستان کو اب آگے چلنا ہے، آخری دموں پر پڑی معیشت کو بھی بحال ہونا ہے اور یہ سب اس وقت ممکن ہے کہ بھائیوں کے بڑے بھائی عاصم منیر صاحب وقت بڑا ظالم ہے وقت آنے پر آپ پر بھی ہاتھ ڈال سکتا ہے ماضی کی تاریخ میں سب لکھا ہوا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here