ایمبر ہرڈ کا سیکس مقدمہ زبان زد عام بن گیا

0
138
حیدر علی
حیدر علی

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد 36 سالہ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنے آپ کو برائے فروخت کیلئے بازار حسن میں لے آئی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 10ملین ڈالر کی کثیر رقم کی عوض کون اُس کی بولی لگا سکتا ہے؟ اداکارہ کو یہ رقم اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ کو بطور ہرجانہ ادا کرنی ہے اور جیسی کہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ ایمبر ہرڈ اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے معذور ہے اگرچہ فلم کی دنیا میں اُسکا ستارہ ہمیشہ عروج پر رہا ہے ، اور وہ کئی مشہور فلموں میں منجھی ہوئی اداکارہ کاکر دار ادا کیا ہے لیکن بعض اُسکے پرستار اور جیوری کے اراکین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایمبر ہرڈ اپنی اداکاری کو ذاتی زندگی میں بھی ناجائز طور پر استعمال کرتی ہے ، خصوصی طور پر عدالت میں خوبصورت عورتوں کی کمزوری کا فائدہ اٹھانا کچھ لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور جن کا کام ہی دنیا بھر میں منعقد ہونے والی بیوٹی پیجنٹ میں نظارے کیلئے آئی ہوئی حسینائوں کے جسم ، ابھرے ہوے عضا ، رنگت، قد اور دلگداز بدن کا موازنا کرنا ہوتا ہے ، اور وہ ازراہ شفقت اُن حسینائوں پر بھی اپنی نگاہیں مرکوز کر لیتے ہیں جنہیں اُنکے شوہر یا بوائے فرینڈ گُڈ بائی کہہ دیتے ہیں، اُن ہی جیسے نوجوانوں میں ایک سعودی عرب کا پلے بوائے اداکارہ ایمبر ہرڈ پر بھی نشانہ لگا کر ریشمی دھاگوں کے بنے ہوے سنہرے چمکتے جال کو پھینکا تھا ، تاکہ اگر وہ پھنس گئی تو اُسے قطر کے ساحل کی گرم ریتوں میں اُس کے سفید بدن کے ہر اجزاء کو چوم سکے۔ پلے بوائے نے اپنے محبت نامہ میں ایمبر ہرڈ کو یہ پیغام بھیجا تھا کہ اگر وہ اُس سے شادی کرلیتی ہے تو وہ اُس کی تمام واجب الادا رقم کی ادائیگی کر دیگا. واضح رہے کہ یہ رقم 10 ملین ڈالر تک کی ہوسکتی ہے، لوگوں نے جب اُس سے استفسار کیا کہ آخر وہ کیوں ایمبر ہرڈ سے شادی کرنا چاہتا ہے ، جبکہ وہ خود شادی شدہ ہے، پلے بوائے نے اُس پر یہ جواب دیا کہ وہ کثیر الازواجی شخص نہیں ہے ، لیکن اُسکا کام
مصیبت زدہ اور تنہا عورتوں کی مدد کرنا ہے ، جبکہ وہ اُس سے شادی کرنے پر رضامند ہو جائیںلیکن اِس زمرے کی عورتوں کی دنیا بھر میں کوئی کمی نہیں ، ہوسکتا ہے کہ سعودی شیخ نے اگیارہ ہزار عورتوںسے شادی رچا چکا ہواور اُسکے سینکڑوں بچے ہوں۔ تاہم یہ معاہدہ ابھی پایہء تکمیل کے قریب تھا اور سعودی پلے بوائے 10 ملین ڈالر کی رقم کی ادائیگی کیلئے اپنا پر تول ہی رہا تھا کہ اچانک چاپستھان کا ایک اور پلے بوائے اکھاڑے میں کود پڑا،اُس نوجوان نے ایمبر ہرڈ سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ اُس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” کیا تمہیں اِس بات کا علم ہے کہ میں ایلون مسک کے بعد دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص ہوں، تیل کے اُس سوداگر کو بھول جاؤ ، میں اپنی گرل فرینڈز کو خوش کرنا اور خوش رکھنا جانتا ہوں، میں اُن کی تمام خواہشات کو پوری کرتا ہوں، مجھے پتا ہے کہ امریکی لڑکیاں قیمتی گاڑیاں پسند کرتیں ہیں، اُنہیں مشہور ریسٹورنٹ میں جاکر ڈنر کرنے کا بھی بہت شوق ہے. میں تمہیں تمہاری پسند کی ایک نئی گاڑی خرید دونگا، تمہیں روزانہ ایک سے ایک ریسٹورنٹ میں لے کر جاؤنگا اور میں ایک فلم ” دی منی مین ”بناؤنگا ، جس میں تم ہیروئین کا کردار ادا کرو گی. میں سعودی شیخ کو محبت کی اِس بازی میں شکست دے کر اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں،
میں ایک محب وطن شخص ہوں” چاپستھان کے پلے بوائے کے شادی کا پیغام جب منظر عام پر آیا تو اُس کے ملک میں جشن منایا گیا. کسی نے اُسے اپنی قوم کا ہیرو قرار دیاتو کسی نے دُلہا بھائی کا لقب بھی دے دیااور کسی نے عاشق مزاج نوجوان سے بھی نواز دیا. تاہم میڈیا کے نمائندوں نے جب ایمبر ہرڈ سے استفسار کیا کہ وہ کس سے شادی کرنا پسند کرے گی ، آیا سعودی شیخ سے یا چاپستھان کے پلے بوائے سے تو اُس نے جواب دیا کہ جس سے اُس کا کتّا اشارہ دے گا ، وہ اُسی سے شادی کرنا پسند کرے گی۔ ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کی شادی سال 2015 ء میں ہوئی تھی اور حسب معمول ایک سال بعد ہی
طلاق کی نوبت آگئی تھی. لیکن معاملہ طلاق تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ ایمبر نے اپنے شوہر کیخلاف اِس بنیاد پر ریسٹریننگ آرڈر بھی حاصل کرلیا تھا کہ وہ اُسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اُن کی ناچاقی ایمبر ہرڈ کی جانب
سے دو مشہور زمانہ مقدمے کا وجہ تسمیہ بھی بن گئی.ایمبر نے لندن سے شائع ہونے والا روزنامہ ”دی سن” کے مقدمہ میں اپنے سابق شوہر کے خلاف گواہی دیتے ہوے اِس بات کی تائید کی کہ وہ اپنی بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر ہے. بعد ازان لندن کی عدالت نے جانی ڈیپ کی نالش کو مسترد کردیا تھا، اور ایمبر کے الزامات کو کسی حد تک سچ پر مبنی بھی قرار دیالیکن ایمبر اور جانی ڈیپ کے مابین مشہور زمانہ مقدمہ ورجینیا کی عدالت پیش ہوا جس میں جیوری اِس نتیجے پر پہنچی تھی کہ ایمبر ہرڈ کے اخباری ادارئیے میں جانی ڈیپ کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور جو محض جانی ڈیپ کو بدنام کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں،اِس لئے عدالت نے 10 ملین ڈالر کا ہرجانہ ایمبر ہرڈ پر نافذ کرنے کا فیصلہ دیتی ہے اور 5 ملین ڈالر کی رقم بطور سزا عائد کرتی ہے۔
ایمبر ہرڈ کے وکیل نے اِس ماہ کے اوائل میں یہ اطلاع دی ہے کہ اُس کے پاس ہرجانہ ادا کرنے کی کوئی رقم یا وسائل نہیں ہیں.تاہم ایمبر کے پاس اور بھی بہت سارے دوسرے وسائل بھی ہیں، وہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی محبوبہ بھی رہ چکی ہے، اور اُسی طرح کے بہت سارے امیر لوگوں سے اُسکے گہرے روابط اور تعلقات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here