محرم الحرام میں سانحہ لسبیلہ!!!

0
221
کوثر جاوید
کوثر جاوید

اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ہے اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ عیسوی کیلنڈر اور اسلامی کیلینڈر کے آنے والے دنوں میں پوری دنیا کے لوگوں کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے، اللہ پاک تمام جہانوں اور انسانیت کے رب ہیں اور حضور پاکۖ تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں، محرم الحرام میں آل رسولۖ حضرت امام حسین اور ان کے جلیل القدر رفقاء نے باطل کے خلاف حق پر قائم رہتے ہوئے قربانی کی ایسی مثال قائم کیں جس کی مثال کائنات میں نہیں ملتی ،خود عالی مقام نے اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید کر دیا ،کربلا سے مسلمان قوم اور دیگر نے کیا سبق سیکھا حضورۖ کا ارشاد مبارک ہے ”اپنی اولادوں کو میری محبت، قرآن پاک اور اہل بیت کی محبت سکھائو” کبھی راہ راست سے نہیں ہٹیں گی، حضرت امام حسین نے جو لازوال قربانی میں درس دیا ہے وہ ہے ختم نبوت کا درس ،وہ ہے قرآن پاک کا درس، وہ ہے نماز قائم کرنے کا درس، وہ حق پر قائم رہنے کا درس، وہ ہے وفاداری کا درس، وہ ہے دوسرے انسانوں سے محبت کا درس، آج کی دنیا میں ہم لوگ شیعہ، سنی کے جھگڑوں میں مصروف ہو کر کربلا کا درس بھلا چکے ہیں جبکہ کسی بھی مسلمان سے اللہ کی بارگاہ میں دوسروں کے اعمال کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی ۔ہر ایک سے اپنے اعمال کے بارے میں پوچھا جائیگا، قائداعظم محمد علی جناح سے کسی نے پوچھا کہ آپ شیعہ ہیں یا سنی تو قائد نے جواب دیا میرے نزدیک دو ہی مسلک ہیں ،ایک حسینی اور دوسرا یزیدی، آپ کس کی بات کر رہے ہیں یعنی یزید ملعون جس کا آج نام لیوا کوئی نہیں اور حسین آج بھی زندہ و جاوید ہے۔ پاکستان اور دیگر ممالک میں مسلمان اپنا زیادہ تر وقت پیسہ اور وسائل شیعہ سنی کے چکروں میں گزار رہے ہیں جس سے وہ اہل بیت سے اظہار محبت اور قربانیوں کے سبق سے دور جا چکے ہیں، راقم الحروف کی خوش بختی ہے کہ گزشتہ سال چار دیگر دوستوں مانی، سونی، معین اور عابد بھائی کے ہمراہ عراق میں مقامات مقدسہ پر حاضری کا شرف حاصل ہوا۔ اس کی تفصیل کسی دوسرے موقع پر پیش کرونگا، حضرت امام موسیٰ کاظم حضور غوث پاک، حضرت امام ابو حنیفہ، حضرت سلمان فارسی، حضرت مسیم بن عمار، مولائے کائنات، حضرت امام حسن عسکری، حضرت عباس علمدار، امام عالی مقام مولا حسین کی بارگاہ اقدس میں حاضری کا شرف حاصل ہوا۔ یقین جانیں جو اللہ پاک کے انوار اور تجلیات کی بارش یہاں جاری و ساری ہیں، بیان سے باہر ہے، ہمارے سچے دین اسلام کیلئے جو قربانیاں اہل بیت اطہار نے دیں ان کے بارے میں ہمیں معلومات ہی نہیں اگر ہمارے اہل تشیع اور سنی حضرات ان کی تعلیمات اور قربانیوں کو صرف پڑھ لیں اور جان لیں تو یقین کریں زندگیاں بدل سکتی ہیں، حضرت علی، خاتون جنت سیدہ النساء حضرت بی بی فاطمة الزہرہ، حضرت امام حسین، حضرت امام حسن، حضرت امام زین العابدین، حضرت امام جعفر صادق، حضرت امام باقر، حضرت امام موسیٰ کاظم، حضرت امام تقی، حضرت امام نقی، حضرت امام حسن عسکری، حضرت غوث الااعظم سید عبدالقادر جیلانی، حضرت امام ابو حنیفہ، آج کے دور میں دیگر صحابہ اور خلفاء راشدین کی قربانیاں اور اعمال کے بارے میں جان لیں تو صرف آگاہی حاصل کرنے سے زندگیاں بدل سکتی ہیں۔ اہل بیت اطہار کی اور دیگر صحابہ کرام خلفائے راشدین آج بھی اسی طرح اپنا فیض اور تجلیات برسا رہے ہیں لیکن ہم مسلمان دنیا میں اس قدر مصروف ہو چکے ہیں ،سب کچھ یہ دنیا ہے یہ تو عارضی مقام ہے ،محرم الحرام میں خوشی کی کوئی تقریب کرنا منع نہیں ہے لیکن ادب و احترام کا تقاضہ ہے کہ خاص طور پر دس دن ہمیں اہل بیت و اطہار کی قربانیوں کو زیادہ سے زیادہ یاد کر کے اپنے اعمال پر اپنی عادات پر اپنی ذاتی زندگیوں میں دوسرے انسانوں سے محبت کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک کا فرمان ہے جو شہید ہیں وہ زندہ ہیں ہم انسانوں کو شعور نہیں آج بھی ہم فیض یابی حاصل کر سکتے ہیں شرط یہ ہے اپنے اندر کے بغض اور فتور کو ختم کریں کربلا سے جو سبق ملت اہے اس پر عمل کر کے آج بھی پوری دنیا میں مصیبتیں اور پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں ارو دنیا میں خوشحالی و برکتیں اور بھائی چارے کی فضاء پیدا ہو سکتی ہے یہ کائنات کی بہترین ہستیاں پورے عالم کی ہستیاں ةیں جس پر شیعہ اور سنی کی کوئی تفریق نہیں اسی ماہ محرم میں چند دن قبل افواج پاکستان کے سپوتوں نے وطن اور انسانیت کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے 6 شہداء میں جنرل سرفراز چوہدری شامل ہیں جو چار سال واشنگٹن میں ڈیفنس اتاشی رہے بہت ہی پیارے پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مالا مال اعلیٰ تعلیم یافتہ محب وطن اور سچے مسلمان تھے۔ بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے کشمیر کے حوالے سے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے تھے اپنے ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش فرمایا اللہ پاک ان شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔اللہ پاک سے دعا ہے پوری دنیا کے انسانوں کو ہر بیماری و پریشانی و ناگہانی آفات سے محفوظ فرمائے۔ اور پاکستان کی حفاظت فرمائے اور یہاں جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں ،اسے مزید ترقیاں اور کامیابیاں عطاء فرمائے ہمیں صحیح معنوں میں پکا سچا مسلمان بن کر اس ملک اور انسانوں کی بہتری و بھلائی اور محبت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here