ٹی پی ایس پارٹ تھری!!!

0
62
کوثر جاوید
کوثر جاوید

اس وقت دنیا میں طاقت کے بھروسے پر مارا ماری جاری ہے کہیں قدرتی آفات ہیں، کہیں بیماریوں، اور وبائوں نے ڈیرہ ڈالا، کہیں بھوک و افلاس سے لوگ اللہ کو پیارے ہو رہے ہیں۔ یو این او کا اہم سالانہ اجلاس جاری ہے ،یو این او ادارہ قائم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ دنیا سے نا انصافی، بیروزگاری، غربت کا خاتمہ کر کے انسانیت کا وقار بلند کیا جائے اور تمام انسانوں کو ان کے حقوق کیساتھ زندگی میسر کرنے کا موقع دیا جائے جو ملک بھی کسی دوسرے ملک کیساتھ دھونس زیادتی سے قبضہ کرے ،اس کا نوٹس لینا بھی یو این او کی ذمہ داریوں میں آتا ہے ،ہر سال دنیا کے اکثیرتی ممالک سے سربراہان اکٹھے ہوتے ہیں، تقاریر ہوتی ہیں اور اگلے سال تک کیلئے رخصت ہو جاتے ہیں، حالیہ یو این او سیشن میں پاکستان سے وزیراعظم شہباز شریف، 80 رکنی وفد کیساتھ براجمان ہیں، وزیر خارجہ علیحدہ امریکہ میں موجود ہیں، پاکستان اس وقت بدترین سیلاب کی زد میں ہے، دو سو سال میں سب سے بڑے سیلاب سے تباہ کاریاں رکنے کو نہیں آرہیں۔ تین کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر رہ رہے ہیں۔ اس کے باوجود وزیراعظم اور وزیر خارجہ دورہ امریکہ پر ہیں، بغیر کسی ایجنڈے کے وزیراعظم جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں اور امریکہ میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں۔ سونے پر سہاگہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔ لندن میں نوازشریف اور امریکہ میں شہباز شریف جہاں بھی جاتے ہیں چور چور کے نعرے لگ رہے ہیں۔ نیویارک کے مشہور علاقے ٹائم سکوائرز پر اور دیگر سڑکوں پر شہباز شریف چور لٹیرے کے کتبے لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں بدترین سیلاب کیساتھ مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کا جینا مشکل کیا ہو اہے لیکن حکومت نے کرپشن چھپانے اور چوریاں معاف کرانے کیلئے نیب کے قانون کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،اس موقع پر عمران خان کی طرف پوری پاکستانی قوم دیکھ رہی ہے کہ کس وقت دوبارہ حکومت میں آئے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے اور پاکستان کا نام دوبارہ روشن کرے، موجودہ کرپٹ اور چور جرائم پیشہ حکومت نے مقامی اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کا نام بدنام کیا ہے۔ جہاں اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالر سالانہ پاکستان بھیج رہے ہیں وہاں امریکہ میں لاکھوں پاکستانی ایسے بھی ہیں جو بغیر دستاویزات کے محنت مزدوری کر رہے ہیں ،امریکی آئین میں گنجائش موجود ہے جب بھی کسی اتحادی ملک میں کوئی ناگہانی آفت سیلاب، طوفان، زلزلہ یا جنگ ہو تو وہاں کے امریکہ میں موجود باشندوں کو جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں ان کو عارضی لیگل سٹیٹس دیدیا جاتا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ امریکہ میں موجود ہیں امریکی انتظامیہ کیساتھ اور یو این او کے پلیٹ فارم پر اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں صدر جوبائیڈن غیر قانونی پاکستانی باشندوں کو تین سال کا عارضی سٹیٹس دے سکتے ہیں ،یہ تین سال کا عرصہ بڑھ بھی سکتا ہے امریکہ میں جو پاکستانی صدر جوبائیڈن اور ٹرمپ کیساتھ دوستی کا دعویٰ کرتے ہیں ،اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں ،یہ حالیہ دنوں میں ہیٹی نیپال اور یوکرائن کے غیر قانونی لوگوں کو امریکہ میں تین سال کا عارضی لیگل اسٹیٹس دیا گیا ہے ۔ پاکستانی امریکہ کے ہر شعبے میں شرکت کر کے تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اگر بغیر دستاویزات کے پاکستانیوں کو عارضی سٹیٹس دے دیا جائے تو یہ لوگ نہ صرف زیادہ محنت اور لگن سے کام کرینگے اس کیساتھ ٹیکس بھی برابر ادا کرینگے اور اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالر مزید بھیجنے کے قابل ہو جائینگے اب بھی موقع ہے امریکہ میں پاکستانی جو مین سٹریم سیاست میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اراکین کانگریس سینیٹ اور امریکی انتظامیہ تک جوش و خروش سے اس میسج کو پہنچائیں تاکہ بغیر دستاویزات پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اس اپرچیونٹی کا حصہ بنیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here