تین مساجد!!!

0
56
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

مدتوں سے خواہش تھی کہ مسجد حرام، مسجد نبوی شریف کی بار بار زیارت نصیب ہوتی ہے۔ مگر مسجد اقصیٰ کی زیارت سے محروم ہیں کئی مرتبہ کوشش کی لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی میری اہلیہ کی خواہش تھی کہ مرنے سے پہلے ایک ہی چکر میں تین مساجد کی زیارت ہوجائے۔ تاکہ فرمان نبی کے مطابق ہمیں ثواب مل جائے۔ سو اللہ تعالیٰ نے ہماری دعا سن لی۔ اور ہم انشاء اللہ 22نومبر2022کو مسجد اقصیٰ پہلے مسجد نبوی دوسرے اور تیسرے مرلے میں مسجد حرام اور عمرہ شریف پر جارہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کا ثواب کیا ہے یہ کسی مسلمان سے پوشیدہ نہیں ہے سرزمین فلسطین انبیاء کی زمین ہے۔ اور پھر مسجد اقصیٰ واحد مسجد ہے جس میں کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بیک وقت جمع ہوئے اور سرکار دو عالم نے امامت فرمائی۔ مسجد اقصیٰ وہ مقام جہاں سے سرکار دو عالم کا معراج شریف میں آسمانی شروع ہوا تھا۔ یہ ہی وہ جگہ جس کو اہل اسلام کا قبلہ اول ہونے کا شرف حال ہے ثواب کے بارے سرکار دو عالم نے ارشاد فرمایا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر روایت کرتے ہیں جب مسجد اقصیٰ کی تعمیر سیدنا سلیمنٰ علیہ السلام نے مکمل کی تو تین دعائیں مانگیں(1)یااللہ میں جو بھی فیصلہ کروں وہ تیرے فیصلے کے مطابق ہو یا اللہ مجھے ایسی حکومت عطا فرما۔ جو بعد میں کسی کو نہ ملے۔(2) یااللہ جو بھی مسجد اقصیٰ میں صرف نماز پڑھنے کے ارادے سے آئے وہ اس طرح پاک ہوجائے جس طرح وہ اس دن پاک تھا جس دن اس کو اس کی ماں نے جینا تھا۔ سرکار دو عالم ارشاد فرماتے ہیں دو دعائیں تو قبول ہوگئیں اور وہ قرآن مجید میں موجود ہیں اور تیسری دعا جو مسجد اقصیٰ میں صرف نماز پڑھنے کی غرض سے داخل ہو۔ وہ اس طرح پاک ہوجائے جس طرح اس کی ماں نے اس کو بھی جنا ہے فرمایا مجھے اللہ سے پوری امید ہے کہ یہ دعا بھی قبول کرلی گئی ہوگی سرکار دو عالم فرماتے ہیں قیامت سے پہلے مسجد اقصیٰ پوری طرح مرکز اسلام بن جائے گا۔ یاجوج اور ماجوج کا خاتمہ بھی یہیں جبل الخمر پر ہوگا۔ عیسی علیہ السلام کا نزول بھی اسی زمین پر ہوگا پوری دنیا سے یہودی بس اکٹھے ہوجائیں گے۔ اور پھر ان کا خاتمہ بھی اسی سرزمین پر ہوگا۔ دجال کا خاتمہ بھی سیدنا عیسی السلام اسی زمین پر کریں گے۔ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک یہ نشانیاں پوری نہیں ہوں گی۔ پوری دنیا کے فتنے سمٹ کر اسی سرزمین پرآئیں گے۔ اور حشر کا میدان بھی اسی سرزمین پر قائم ہوگا۔ اسراعیل علیہ السلام کا اپنا صور بھی اسی جگہ یعنی بیت المقدس سے پھونکا جائیگا۔ سو میرے بھائیو اگر توفیق ہو تو ایک مرتبہ ضرور اس مقدس مسجد کا سفر کریں۔ جہاں خالی نماز پڑھنے سے سارے گناہ دھل جائیں گے اگر بقیہ زندگی ہم نے مسلمان بن کر گزاری کیونکہ ہمارے اعمال کا دارومدار ہماری نیتوں پر ہے اگلے کالم میں سفر کا طریقہ لکھ دوںگا۔ جس وقت یہ تحریر آپ کی نظروں سے گزرے گی ہم مسجد اقصیٰ میں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here