کوئی کرن پاکستان کی طرف بھی چمکے!!!

0
272
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! دسمبر اور دسمبر بھی گزر گیا سر پر آ پہنچا اور اگر کچھ نہیں گزرا تو وہ صاحبان اقتدار کی غیرت کا سیلاب کہ کسی کو پرواہ ہی نہیں ہے کہ ملک دیوالیہ اور قوم مہنگائی کے سمندر میں غوطے کھا رہی ہے، دحشت گردی کے پی کے سے نکل کر کیپیٹل تک پہنچ گئی ہے اک حشر بپا ہے لیکن مجال ہے ملک کی اس صورت حال کا کسی کو احساس ہو کہ وطن عزیز کو بکھرنے سے پہلے کیسے بچایا جائے جمہوریت نام کی کوئی شہ کا وجود نہیں ہے حالانکہ جمہوریت کا شور بڑا ہے بیچاری بھوک و افلاس سے تنگ قوم اسی سوٹی کی طرف دیکھنے پر مجبور ہے جو نئے میر سپاہ کے ہاتھوں میں ہے کہ خدارا ملک بچا لو اور الیکشن کروا دو۔
قارئین وطن! یارانِ سیاست مملکت نے کیا قسمت پائی ہے کہ کیسے کیسے دور سے گزر کراس میں داخل ہونے والا ہے ہم سب کو چاہئے کہ اپنے ربِ جلیل سے گڑ گڑا کر دعا مانگیں کے اب تو رحم اور کرم کی کوئی کرن ہماری طرف بھی چمکا دے اس سے پہلے کہ مایوسی اتنی بڑھ جائے کے انسان کو انسان نہ سمجھا جائے – اس وقت ہمارے سب سے مقتدر ادارے کی ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھے اور ملک کی بگڑتی ہوئی سیاست اور معیشت کو بچائے اس سے پہلے کہ امپورٹڈ ہمارے قیمتی اثاثے بھی فروخت کرنے پر اتر آئیں اور ہم دوبارہ خاکم بندھن کی غلامی میں چلیں جائیں ،ذی شعور کے لئے سب سے پریشانی کی بات یہ ہے کہ قوم اندھی اور بہری کیوں بنی ہوئی ہے جب کہ ملک مکمل تباہی کی طرف چلا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ریاست بونوں کے ہاتھوں میں ہے اور ان کو اپنی لوٹ مار کے علاوہ صرف اپنے خاندانوں کی فکر ہے کروڑ عوام خواہ بھاڑ میں جائے۔
قارئین وطن! اسلم زار ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ لاہور نے اپنے سپریم کورٹ بار کی صدارت کے انتخاب کے حوالے سے فیلکن کلب میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا جس میں راقم سمیت آزاد کشمیر سے سردار عتیق صاحب اور چاروں صوبوں سے ہم خیال دوست جمع کئے ہوئے تھے قیوم مسلم لیگ کے صدر فقیر حسین بخاری صاحب، جونیجو مسلم لیگ کے صدر اقبال ڈار صاحب اور کونسل مسلم لیگ کے چیئر مین سردار نصراللہ پشاور سے انتخاب خان صاحب ، وسیم خان صاحب اور مہر جہانگیر صاحب سب حضرات اپنی اپنی حیثیت میں منجھے ہوئے پولیٹیکل ورکر تھے اور سب کے سب ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال سے پریشان تھے اور خاص طور پر اسٹیبلشمنٹ کے رویہ سے سخت نالاں تھے کہ اس وقت وہ امپورٹڈ حکومت اور عمران خان صاحب کی پی ٹی آئی کے درمیان ایک موثر رول ادا کر سکتے ہیں تاکہ ملک کو اس ہیجان کی کیفیت سے نکال سکے لیکن لگتا ہے کہ وہ سب اس انتظار میں ہیں کہ ملک دیوالیہ ڈکلئیر ہوجائے اور امریکہ بادشاہ ہم پر بھارتی بالا دستی قائم کر دے لہٰذا ہم سب کا آخری فیصلہ یہ تھا کہ سب حضرات اپنے اپنے ایوینیوز کا بھر پور استعمال کریں اور صاحبان اقدار پر پریشر ڈالیں کے ملک ہمیں عزیز ہے اور اس گو مگو کی سیاسی اور معاشی حالت سے ملک کو فورا نکالا جائے اور اس کے لئے صاف شفاف الیکشن کر وایا جائے آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعائے خیر مانگی گئی اور سب نے اسلم زار صاحب کے الیکشن میں دامے درمے کام کرنے کا وعدہ کیا پاکستان زندہ باد-
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here