دور حاضر کا ابراہم!!!

0
114
شبیر گُل

سرکار مدینہ۔والی یثرب ۔نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پچاس روز پہلے شاہ حبشہ، یمن کے بادشاہ ابرہا نے خانہ کعبہ پر ستر ہزار کے لشکر کے ساتھ چڑھائی کی۔ ابراہم یمن سے تمام علاقے فتح کرتا ھوا مکہ پہنچا۔ کعبہ کے گردونواح سے جانور پکڑ لئے۔ جن میں دو سو اونٹ خضور نبی کریم کے دادا ،خضرت عبدالمطلب کے تھے۔خانہ کعبہ کے متولی اہل قریش تھے۔ ابراہم کی خانہ کعبہ چڑھائی پر خضرت عبدالمطلب کعبہ سے لپٹ کر رو پڑے اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ اپنے گھر کو بچا لے۔ خضرت عبدالمطلب قریش کے سرداروں کو لیکر ابرہا کے پاس پہنچے ۔اور اس سے اپنے اونٹوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ۔ تو ابرہا نے کہا تم نے اپنے اونٹوں کی واپسی کا مطالبہ تو کیا ھے۔ کعبہ کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔میں یہاں کعبے کو ڈھانے آیا ھوں اور آپ کو اپنے اونٹوں کی پڑی ھے۔ خضرت عبد المطلب نے ابرہا کو جواب دیا ۔ کعبے کا مالک اللہ ھے ۔ وہ اسے بچانے کی پوری طاقت رکھتا ھے۔ابرہا اپنے لشکر اور ہاتھیوں کے ساتھ مکہ میں داخل ھوا۔ تو محمود نامی ہاتھی نے کعبہ میں داخل ھونے سے انکار کردیا۔ وہ وہی بیٹھ گیا۔ اچانک ابابیلوں کا لشکر نمودار ھوا ۔ اس ٹڈی دل لشکر کے منہ اور پنجوں میں کنکرتھے۔ جس نے پورے لشکر کو تباہ و برباد کردیا۔ اللہ رب العزت نے اپنے گھر کی خفاظت فرمائی۔آج ایک بار پھر برصغیر کے ابرہا نے پاکستان پر چڑھائی کی کوشش کی۔ لیکن مکار وحشی دشمن کو منہ کھانا پڑی۔قارئین !۔ پاکستان اللہ کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ بابرکت مہنے اور ستائیس وین رمضان کو لاکھوں قربانیوں کے بعد یہ ملک وجود میں آیا۔تاریخ نے دیکھا ھے کہ جس نے بھی اس سے غداری کی اسکا انجام عبرتناک ھوا۔طاقت کے نشہ میں بدمست ،موجودہ دور کا ابرہا (مودی)جس نے پوری خطے کے امن کو دا پر لگا دیا ھیجسے اپنی بڑی فوج اور اسلحہ پر بہت ناز تھا۔ پاکستان کو آئے روز دھمکیاں دینا اس کا معمول تھا۔گزشتہ ماہ اس مکروہ مودی نے پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانے کی بات کی۔ پاکستان کو کئی حصوں میں تقسیم کرنے کی دھمکیاں دیں۔ورکنگ باونڈری کی وائلیشنز کیں۔ مزائیلوں سے مساجد پر حملے کئے۔ نور خان ائیر بیس پر حملہ کیا۔اور یہ سمجھ بیٹھا کے پاکستان کو ھم چند دنوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتے لیکن چشم فلک کو کچھ اور ہی منظور تھا۔پوری دنیا نے ناپاک دشمن کی تاریخی شکست و دیکھا۔ابابیلوں کے چھوٹے سے لشکر (پاکستانی شاہینوں)نے موجودہ دور کے ابرہا کو نشان عبرت بنا دیا۔مسلمانوں نے کئی سو سال بعد کفار کو خاک آلود ھوتے دیکھا۔ مودی کاحال محلے کے اس بدمعاش جیسا ھے جو سالہا سال سے علاقے میں غنڈہ گردی کرتا ھے۔ اچانک ایک نوجوان اسکی پیٹھ ، منہ ،سر میں جوتے مارتا ھے۔ تو یہ بدمعاش اپنی خفت مٹانے کے لئے چھپ کر وار کرتا ھے۔مودی کواسوقت ایسی ہی صورتحال کا سامنا ھے۔عالمی اداروں کی میلی نظریں پاکستان کیطرف ہیں۔پاکستان کی بھارت کو پھینٹی کے بعد عالمی غنڈوں کے بغل بچہ بھارت کی ٹھکائی کے بعد جو بساط پاکستانجے خلاف بچھائی گئی تھی۔ عالمی غنڈوں کا ایجنڈا کچھ عرصہ کے لئے موخر ھو گیا ھے۔ وگرنہ ھمارے خلاف جال بچھایا جا چکا تھا۔ ان عالمی طاقتوں کو ناکام بنانے کے لئے پاکستانی کے 25 کڑوڑ عوام کو فوج بنانا پڑے گا۔اندرونی اختلافات کو ختم کرنا پڑے گا۔ پاکستان چونکہ اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا ۔ اس لئے اس پر اللہ کا خاص کرم اور احسان ھے ۔ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی چالوں کو وہ اپنی تدبیر سے ناکام بناتا ھے۔ دشمن جو برسوں لگیں گے زخم سہلاتے ھوئے۔ بھارت ایسی جرآت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔بھارت کے موجودہ رجیم کی جارحانہ پالیسیز نے انہیں خطے میں اکیلا کردیا ھے۔ پاکستان پر اللہ کا فضل اور احسان ھے کہ نالائق لیڈروں کے ھونے کے باوجود اسے ہر مشکل گھڑی میں غیبی مدد مل جایا کرتی ھے۔
پاکستانی قوم نے اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دیا قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔اندرونی استحکام ہی ملک کو مضبوط اور طاقتور بناتا ھے۔ حالانکہ پاکستانی سیاست کا المیہ رہا ھے کہ اسٹبلشمنٹ جن جن گدھوں کو تیار کرکے میدان میں اتارتی ھے۔وہ سیاسی بلوغت کے سرپرستوں کو بھول جاتی ھے۔ ن لیگ ھو یا ایم کیو ایم، زردای ھو یا عمران خان ۔حکومت اور اپوزیشن میں تقاریر اور بیانات انکے اندر کی منافقت کو ظاہر کرتی ھیں۔ ھماری جرنیلوں کو بھی چاہئے کہ سیاسی معاملات سے دور رہیں۔ تاکہ عوام انکی اصلیت،انکے منافقانہ رویوں اور حب الوطنی کے معیارات کو پرکھ سکے۔پی ٹی آئی کا رویہ، انکی غلیظ پوسٹیں، انکے سوشل میڈیا وارئیرز کی منافقت۔ دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ ھم اندر سے کمزور ھوچکے ھیں۔ لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا ۔ چند منافقوں کے علاوہ قوم سیسہ پلائی ھوئی دیوار کیطرح اپنے افواج کے ساتھ کھڑی ھے۔یہ معرکہ حق و باطل تھا ۔اسکی فتح سے مسلم امہ میں دشمنانان اسلام کے ناپاک ارادوں کے خلاف امید کی کرن پیدا ھوئی ھے۔نریندر مودی کا گھمنڈ خاک برد ھوا۔بھارت جھوٹا رونا روکر پاکستان کے خلاف کہیں سے حمایت حاصل نہیں کرسکا۔یہ دنیا کا اصول ھے۔ بھارت کا دوبارہ حملے کا اعلان ۔جوابا آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بھارت کی بینڈ بجانے کا اعلان کردیا۔ آئی ایس پی کے ترجمان کا کہنا ھے کہ اگر بھارت نے کوئی بھی حماقت کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
پاکستان الحمد للہ ہر وقت well prepare رہتا ھے ۔ھماری سیکورٹی فورسیز کو معلوم ھے کہ دشمن انتہائی گھٹیا،اور اسکے ساتھی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ھیں ۔بھارت کے اسرائیل اور پیچھے چند بڑی طاقتیں ھیں ۔ جو دراصل چین کی جنگی صلاحیتوں کا امتحان چاہتے ھیں۔ انہیں نہیں معلوم کہ پاکستان دفاعی لخاظ سے دنیا کے چند بڑے ممالک کی صف میں شامل ھے۔اسکی تینوں افواج ، بری، بحری اور فضائی دنیا کی کسی بھی فوج کا مقابلہ کرسکتے ھیں۔محدود وسائل کے باوجود پاکستان کی دفاعی صلاحیت دنیا کے چار بڑے ممالک میں ایک ھے۔میزائل ٹیکنالوجی ،جوہری capability بھارت سے بہت بہتر ھے۔دشمن کو عددی اکثریت کا گھمنڈ،سفارتی ایج ھونے کی وجہ سے برتری کا گمان رہا ھے۔بھارت پاکستان سے آج تک کوئی جنگ نہیں جیت سکا۔ 1971 کا سانخہ جنگ نہیں تھی۔ھمیں اندرونی مشکلات کیوجہ سے دشمن کامیاب ھوسکا تھا۔ ھماری افواج نے دشمن کو ہمیشہ لگام ڈالے رکھی۔ ورکنگ باونڈری ، لائن آف کنٹرول پر اسے ہمیشہ مار ہی پڑی۔ فضائیہ نے بھی ہمیشہ اسکی درگت بنائی ۔ اب الحمد للہ ھماری بحریہ بھی اس قابل ھے کہ دشمن کے دانت نکال سکتی ھے۔ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کو بھوٹان کیطرح آگے لگا لینگے ۔انکے ٹی وی اینکرز کے مطابق انہوں نے پاکستان کو فتح کرکے اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرلیا تھا۔مگر الحمد للہ پاکستان نے بھارت کو ہر مخاذ پر ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔بھارت اسکا بدلہ چکانے کی پوری کوشش کرئے گا۔ لیکن ھماری افواج چوکس ہیں ۔دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لئے تیار ھیں۔اگر آپکا نیریٹو مضبوط ھے تو دنیا آپکے ساتھ کھڑی ھے۔پاکستان نے طیاروں کی ماڈلنگ جس انداز میں کی ھے۔ اسکے ساتھ ہمیں اگریسو پالیسی اپنانا پڑے گی۔
اس جنگ میں چین، ترکی اور بنگلہ دیش کے رول انتہائی اہم ھے۔
جدید دنیا کی جنگ میں اینٹی ڈرون لیزرز ٹیکنالوجی ترکی نے متعارف کرائی ھے۔ترکی یہ ٹیکنالوجی پاکستان کو دینے جارہا ھے۔الکا دنیا کی جدید ترین گن بنانے والی کمپنی نے اسے تیار کیاھے۔
اینٹی ڈرون لیزرز ٹیکنالوجی ڈرونز کو
جلاکر بھسم کرنے کی صلاحیت رکھتی ھے ۔ یہ ٹیکنالوجی دنیا میں صرف ترکی کے پاس موجود ھے۔پاکستان ترکی سے KAAN طیارے اور چین سے J-35 عنقریب پاکستان پہنچ رہے ھیں۔ پاکستان ٹیکنالوجی اور دفاعی محاذ پر آئیندہ پانچ سال میں سپر پاورز کی لسٹ میں شامل ھونے جارہا ھے ۔
جرآت، صلاحیت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی
ہی کامیابی کی ضمانت ھوا کرتی ھے۔جو الحمد للہ ھماری افواج میں بدرجہ اتم موجود ھے۔جس کا مظاہرہ پوری دنیا نے دیکھا۔
دنیااس وقت بدامنی کا شکار ھے۔خصوصا فلسطین اور کشمیر کے مسلمان ۔ جو دو عالمی درندوں کے ظلم وستم کا شکار ھیں۔دنیا انکے مظالم پر خاموش ھے۔انکی درندگی پر انکی انسانیت مر چکی ھے۔بلکہ اپنے بھی گیڈر بن چکے ہیں۔اٹھاون اسلامی ممالک اور انکی فوج غیر مسلم ممالک میں امن فورس کے نام پر اغیار کو مدد تو فراہم کرتے ھیں۔ مگر اپنے بچوں کی خفاظت پر کمزوری دکھاتے ھیں۔
اسرائیل کئی دھائیوں سے فلسطینوں کے خلاف قتل عام کر رہاھے۔ عالمی ضمیر سو چکا ھے۔ بھارت کئی دھائیوں سے مسلمانوں پر ظلم کررہا ھے۔بھارت کی موجودہ رجیم نے ھمیں انڈر اسٹیمیٹ کرلیا تھاجس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔بھارت خطے میں دہشت گردی کرتا ھے۔اسکی دہشتگرد فورس را کی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث ھے۔ ایران اور افغانستان سے بلوچستان میں بدامنی پھیلائی جارہی ھے۔ ڈرپوک اور کمینہ دشمن پاکستان میں پراکسی وار کررہا ھے۔مقامی نوجوانوں کو مالی لالچ دیکر ریاست کے خلاف اکسایا جاتا ھے۔ سیکورٹی فورسیز کو ایران اور افغانستان پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ھے۔
پاکستانی فورسیز کو بھی اسی قسم کی پراکسی کا آغاز مقبوضہ کشمیر میں کرنے کی ضرورت ھے ۔ تاکہ ہندتوا کے دہشتگردوں کو گردن سے دبوچا جاسکے۔پاک فوج کو اس کامیابی پر مبارکباد۔ گزشتہ روز پاکستان کی پارلیمنٹ نے جنرل عاصم منیر کو جرآت، بہادری اور فتح پر فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا ھے۔ یہ اعزاز انکے ساتھ تا حیات رہے گا۔اللہ بارک سے دعا ھے کہ وہ اپنے نام پر بننے والے ملک کی خفاظت فرمائے۔ اسکے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here