کب تک ؟

0
34
عامر بیگ

تو کیا عید کے بعد عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا یا پھر اگست میں مدت پوری ہونے سے ایک ہفتہ پہلے اسمبلیاں توڑ کر عام انتخابات کا ڈول ڈال دیا جائے گا؟ یہ ایک سوال ہے جس کا جواب پاکستان اور پاکستان سے باہر ہر کوئی جاننے کی کوشش میں ہے دبئی میں جوکھچڑی پکنی تھی وہ تیار ہو چکی جس کے نتیجہ میں بندر بانٹ کی ملی جلی خبریں ہیں ،زرداری کی چیف کو سر عام دھمکی سب کو یاد ہے، معاملات خراب ہونے پر وہ امریکیوں کو میمو لکھ کر پاکستانی فوج کو “سیدھا” کرنے کی درخواست بھی کر سکتا ہے اگراس کو چھیڑا گیا تو وہ “آزاد سندھ” کا نعرہ لگانے میں دیر نہیں کرے گا اور اگر نواز شریف کو تنگ کیا گیا تو جیسے اس نے بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی ایف آئی آر یہاں گجرانوالہ میں درج کرائی تھی وہ ایسی کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، نواز شریف نے ڈان لیکس کے ذریعے فوج کو “سیدھا” ہو جانے اور امریکیوں کے ساتھ ڈبل گیم کرنے کی وارننگ بھی دی تھی ،یہ وہی نواز شریف ہے جس نے ممبئی حملوں میں کھل کر ریاست پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام بھی لگایاتھا جسے بعد ازاں بھارت نے پاکستان کیخلاف کلبھوشن یادیو کا کیس لڑتے ہوئے افیشلی استعمال بھی کیا تو کیا مقتدر حلقے بھی بلیک میل ہو رہے ہیں اس کے برعکس دیکھیں تو جب عمران خان اور اس کی جماعت کے خلاف بدترین ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال کیا گیا تو عمران خان نے نہ امریکیوں کو پکارا نہ بھارتیوں کو ریاست کے خلاف کمک پہنچائی اس کا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ آئین کے تحت ملک میں انتخابات کروائے جائیں وہ کسی قسم کے لسانی تعصب کی بات نہیں کرتا وہ صوبائیت کا زہر نہیں پھیلاتا وہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں یا جاگ پنجابی جاگ جیسے نعروں سے بہت بلند ہے عمران خان آزاد خارجہ پالیسی اور آزاد معاشی پالیسی کی بات کرتا ھے عمران خان دوستی تو سب ملکوں سے کرنا چاہتا ھے مگر غلامی نہیں کرنا چاہتا یہی حقیقی آزادی ہے فوج سے آزادی نہیں فوج ایک مسلمہ حقیقت ہے اس کی دھاک برسوں سے بیٹھی ہوئی ہے حقیقی آزادی بارے عمران بالکل کلیئر ہے اس نے متعدد بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ آزاد قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے فیصلے خود کریں نہ کہ آئی ایم ایف یا ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر اور کسی بڑے ملک کے دبا کی وجہ سے یہی بات اغیار اور ان کے پٹھوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی کہ پاکستان کی جیوسٹریٹیجیکل پوزیشن ایسی ہے کہ کسی بھی بڑے کو اس سے مفر نہیں وہ پاکستان کو اپنے پاں پر جھکائے رکھنا چاہتے ہیں مگر کوئی کب تک اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو سکتا ہے کب تک؟
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here