ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

0
437

کراچی:

ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 7 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی 15 ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رہ سکی اور  19 جولائی کو ہفتے کے اختتام پر ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 38 کروڑ 68 لاکھ  ڈالر کم ہو کر 14 ارب 86 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ  ڈالر ہوئی گئی اور کمرشل بینکوں کے زخائر 7 ارب 25 کروڑ 5 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئے، اور مجموعی زخائر 14 ارب 86 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here