قنوت نازلہ اور موجودہ مسئلہ فلسطین !!!

0
321

قنوت نازلہ کیا ہے اس کا طریقہ کیا ہے اور کیا یہ سنت سے ثابت ہے؟ قنوت نازلہ بے بس مسلمانوں کا ایک ایسا ہتھیار ہے جو ہمارے رسولۖ نے اللہ کے حکم سے اُمت کو سیکھایا ہے جس میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کے لئے بد دعائیں کی گئی ہیں اور یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے ،نیچے ترجمے کے ساتھ دعا ئیں موجود ہیں جس میں پہلے اتحاد اُمت کے لئے دعا ئیں کی گئی ہیں پھر کافروں پر لعنت کرکے ان کے نقصان ،تفرقے اور عذاب کے لئے بددعائیں کی گئی ہیں جسے قنوت نازلہ کہتے ہیں ،زمانہ رسالتۖ میں بعض قبائل نبی علیہ السلام کے پاس آئے اور انہوں نے دین اسلام قبول کیا اور گزارش کی کہ ہمارے ساتھ قاریوں کو بھیجا جائے تاکہ ہم دین کی دعوت کا کام کر سکیں ،نبی علیہ السلام نے ستر بہترین قاریوں کو ان کے ساتھ بھیجا جن ظالموں نے ان سب کو سوتے میں دھوکہ دے کر شہید کر دیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر ملی تو آپ بہت دکھی ہوئے اور اس ظلم کی بنا پر آپ نے تقریبا ایک ماہ تک ان قبائل رعل و ذکوان وغیرہ پر قنوت کی تو جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو اہل اسلام اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد اور کفار پر بد دعا کر سکتے ہیں قنوت نازلہ کا طریقہ: فرض نمازوں کی آخری رکعات میں رکوع کے بعد کھڑے حالت میں ہی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے جائیں گے اور قنوت نازلہ کی دعائیں پڑھی جائیں گی۔ جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں۔ لو میں تمہیں نبی کریم ۖ کی نماز کے قریب قریب کر دوں گا ۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، ظہر ، عشا اور صبح کی آخری رکعات میں قنوت پڑھا کرتے تھے ۔ سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد ۔ یعنی مومنین کے حق میں دعا کرتے اور کفار پر لعنت بھیجتے ۔ صحیح البخاری: امام کے پیچھے مقتدی آمین کہیں گے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے جناب عکرمہ سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان منقول ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ایک مہینہ متواتر ظہر ، عصر ، مغرب ، عشا اور فجر کی نمازوں میں قنوت پڑھی ۔ ہر نماز کی آخری رکعت میں رکوع سے سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد بنو سلیم میں سے رعل ، ذکوان اور عصیہ کے قبائل پر بد دعا کرتے تھے اور آپ کے پیچھے والے آمین کہتے تھے ۔ سنن ابی دائود 1443 قنوت نازلہ انفرادی طور پر بھی کی جا سکتی ہے اور خواتین بھی اکیلے کر سکتی ہیں۔ *قنوت نازلہ کی چند مشہور دعائیں* اللھم اغفِرلنا ولِلمومِنِین والمومِناتِ والمسلِمِین والمسلِماتِ والِف بین قلوبِھِم واصلِح ذات بینِھِم وانصرھم علی عدوِک وعدوِھِم. اے اللہ! ہمیں بھی اور تمام مومن مردوں مومن عور توں مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے- ان کے دلوں میں باہمی الفت ڈال دے ان کے درمیان اصلاح فرما دے اپنے اور ان کے دشمنوں پر ان کی مدد فرما، اللھم العنِ الکفر الذِین یصدون عن سبِِیلِک ویکذِبون رسلک ویقاتِلون اولِیآئک. اے اللہ! ان کافروں پر لعنت فرما جو تیرے راستے سے روکتے ہیں تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے دوستوں سے لڑائی (قتال) کرتے ہیں- اللھم خالِف بین کلِمتِھِم وزلزِل اقدامھم وانزِل بِھِم بسک الذِی لا تردہ عنِ القومِ المجرِمِین.(البیہقی وحصن حصین) الہی ! ان کے درمیان اختلاف ڈال دے ان کے قدموں کو ڈگمگا دے اور ان پر اپنا وہ عذاب نازل فرما کہ جسے تو مجرم قوم سے واپس نہیں لوٹاتا- ۔ اللھم اِنا نجعلک فِی نحورِھِم ونعوذبِک مِن شرورِھِم. (رواہ احمد وابوداود) اے اللہ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں- ۔ اللھم اکفِنا ھم بِما شِئت۔(راوہ مسلم) اے اللہ! جس طریقے سے تو چاہے ہمیں ان سے کافی ہو جا- ۔ اللھم منزِل الکِتابِ سرِیع الحِسابِ اللھم اھزِمِ الاحزاب. اللھم اھزِمھم وزلزِلھم۔ (متفق علیہ) کتاب اتارنے والے اور جلد حساب لینے والے اللہ! کافر جماعتوں کو شکست دے- اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں ہلا کر رکھ دے، ربنا افرِغ علینا صبرا و ثبِت اقدامنا و انصرنا علی القومِ الکفِرِین ہمارے رب ! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمارے قدموں کو جما دے اور کافر لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما ۔ ربنا لا تواخِذنا اِن نسِینا او اخطانا ربنا و لا تحمِل علینا اِصرا کما حملتہ علی الذِین مِن قبلِنا ربنا و لا تحمِلنا ما لا طاق لنا بِہ و اعف عنا و اغفِر لنا و ارحمنا انت مولنا فانصرنا علی القومِ الکفِرِین اے ہمارے رب ! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر بیٹھیں تو ہمارا ماخذہ نہ کرنا ، اے ہمارے رب ! اور ہم پر ویسا ہی بوجھ نہ ڈالنا جیسا تو نے ان لوگوں پر ڈالا تھا ، جو ہم سے پہلے تھے ، اے ہمارے رب ! اور تو ہم سے نہ اٹھوا جس کی ہم میں طاقت ہی نہیں ، اور ہم سے درگزر فرما اور تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما ، تو ہی ہمارا مولی ہے ، چنانچہ کافر لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما ربنا اغفِر لنا ذنوبنا و اِسرافنا فِی امرِنا و ثبِت اقدامنا و انصرنا علی القومِ الکفِرِین اور ان کی دعا اس کے سوا کچھ نہ تھی : اے ہمارے رب ! ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے اور ہمارے کام میں ہماری زیادتی کو بھی اور آپ ہمیں ثابت قدم رکھیں اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرمائیں ۔ اس کے علاوہ یہ تمام دعائیں کسی وقت بھی پڑھی جاسکتی ہیں چلتے پھرتے ڈرائیونگ کرتے اگر یاد نہ ہو تو ایلکسا پر بار بار دھرا کر سنا جائے اور آمین کہا جائے اپنے سیل فون پر ریکارڈ کرکے repeat پر لگا دیا جائے اور ہر جملے کے اختتام پر آمین ضرور دھرایا جائے اس طرح جلد یاد ہو جائے گا انفرادی نمازوں اور تہجد کی نماز میں رو رو کر قرآن اور اپنے رسول کی زبان میں دعائیں مانگی جاسکے گی اللہ ہمیں اور آپ کو توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العا لمین۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here