سر ہی کاٹ دو!!!

0
37
عامر بیگ

جو آپ کے قد سے بڑا نظر آئے اس کا سر ہی کاٹ دو یہ وطیرہ رہا ہے انکا جی ہاں ڈیڈی سے تھوڑا اونچا ہوا پاپولر کیا ہو گیا وہ تو قائد عوام کے منصب پر سرفراز ہو گیا ،جی بھٹو نے قد کاٹھ نکالا اس کا سر کاٹ دیا گیا مجیب نے پلٹن گرائونڈ ڈھاکہ میں ان کو اوقات یاد کروائی مطلب سر کو انکی کج کلاہی سے بھی اونچا کر لیا اتنا غصہ کھایا کہ اس کا تو سر کاٹنے کے ساتھ ساتھ ملک بھی کاٹ کر آدھا کر دیا گیا جونیجو جو انکا اپنا لے پالک بچہ تھا اس نے عوامی فلاح وبہبود کے کام شروع کر دئیے اور سچ مانئیے روشنی سکول تعلیم بالغان منڈی تک سڑکیں روزگار کی سکیمیں مطلب قد کاٹھ تھوڑا سا نکالا تو بیرون ملک کے دورے سے واپسی پر ریڈ کارپٹ غائب کر دیا گیا مطلب سر کاٹ کر ہاتھ میں پکڑا دیا۔ جنرل جیلانی کے پنگھوڑے سے جنرل ضیا کے زیر سایہ پروان چڑھنے والا نواز شریف امیر المومنین بننے کے چکر میں پہلے سر کے بالوں سے فارغ البال ہوا پھر جب معافی تلافی کر کے واپس آیا تو گھر کا بچہ سمجھ کر دوبارہ گود لے لیا گیا لیکن بارہ سال آرمی کی بانسری بھی جب دم سیدھی نہ کرسکی تو سیدھا لندن بھجوا دیا گیا۔ پوری قوم کا لاڈلا ماڈل قومی ہیرو جس نے نیک نیتی سے قوم کا دل جیتا پوری دنیا میں عزت و شہرت کمائی اپنے مذموم مقاصد کے لیے اسے کھینچ کر اوپر لائے تاکہ دنیا سے بھیک مانگ کر انکے پاپی پیٹ بھر سکے کہ اسے غریبوں مسکینوں اور بیماروں کے لیے بھیک مانگنے کا تجربہ ہے مگر اس نے تو اپنے سر کو انکے سر سے اتنا اونچا کر لیا کہ پانچ فٹ دو انچ لمٹ کے سلیکٹڈ جنرل اس کے سامنے بونے لگنے لگ گئے تو اس کا سر کاٹنا ضروری ٹھہرا ملک جائے بھاڑ میں اسے کوئی بھک منگا چلا لے گا ورنہ پرانے خدمت گار بہت ہیں نہ صرف اسے بلکہ اس کے چاہنے والوں کو بھی عبرت کا نشان بنانا ضروری سمجھا گیا تاکہ کوئی سر اٹھا کر نہ چلے انہیں ان کے سر سے اونچا کوئی برادشت ہی نہیں ہوتا لیکن رسموں سے بغاوت کرنے والے پیدا ہوتے رہے ہیں شوکت خانم نے بھی ایک ایسا ہی جوانمرد پیدا کیا ہے جو نہ صرف سر اٹھا کر چلتا ہے بلکہ رب کریم نے اسے فضیلت عطا کی ہے وجاہت شجاعت نڈر بے باک ڈٹ جانے والا اور اونچے قد والا کہ اس کے سامنے سر کاٹنے والے بونے نظر آتے ہیں دستار بھی اسی پہ سجتی ہے جسے اللہ دے اور اللہ سبحان و تعالی نے اس کے لیے دستار فضیلت بھیج دی ہے بس اللہ سر سلامت رلھے!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here