پی ڈی ایم کی حکومت سولہ ماہ اور پھر تین ماہ کے لیے آئی ہوئی نگران حکومت تین ماہ سے زائد چلیں ،دو سال سے زائد کا عرصہ مصیبتوں اور تنگیوں میں گزرانے سے جو فرسٹریشن قوم کو بھگتنا پڑی اس سے چھٹکارہ کی صورت صرف اور صرف آٹھ فروری کے الیکشن تھے قوم کو امید تھی کہ وہ اپنے ووٹ سے اپنی حالت کو بدل دیں گے اور ان کی تکالیف کا ازالہ ہو جائے گا وہ ووٹ کو بدلے کے طور پر دیکھ رہے تھے اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور کھل کھلا کر بھرپور طریقے سے کیا دنیا نے گواہی دی کہ لوگ گھروں سے نکلے اور ووٹ دیا فارم فورٹی فائیو نے بھی ثابت کیا مگر جن کے منہ کو کرپشن کا خون لگ چکا ہو جو جدی پشتی چور ہوں جو سازش کرتے ہیں وہ چور رستے سے اقتدار کے ایوانوں میں آئے بنا رہ نہیں سکتے اور کچھ طاقتور حلقے بھی ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں سب ملی بھگت سے عوام کو انکے حق سے محروم کر کے اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ یہ زیادہ دیر چلنے کا نہیں، سوشل میڈیا میں بہت طاقت ہے اسی نے تحریر سکوائر بنایا تھا اسی نے اب پاکستان میں بھی خاموش انقلاب بھرپا کر دیا ہے بلٹ سے نہیں بیلٹ کے ذریعے لیکن بلٹ والے اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں ہر بندہ اپنے طریقے سے علاج کرنے کا قائل ہوتا ہے سرجن سرجری سے اور فزیشن ادویات سے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ واقعی سرجری کی ضرورت بھی ہے کہ نہیں جو ادویات سے ٹھیک ہو سکتا ہے اسے سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی ،اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے عوام کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہے، لاٹھی اور گولی سے کب تک ہانکتے رہو گے، کب تک آپ ان مظلوموں پر ظلم کرتے رہو گے کب تک انکو غلام بنا کر رکھو گے، کب تک انکو تعلیم اور صحت کی بنیادی ضرورتوں سے محرومی کا عذاب جھیلنا پڑے گا ،ووٹوں پر پڑنے والے ڈاکے کا زخم ابھی بھرا نہیں تھا کہ جیتنے والے آزاد امیدواروں کو لالچ اور دھونس سے گھیرنے کی کوششیں عروج پر ہیں جو شامل نہیں ہو رہے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کینسل کیا جا رہا ہے بھکر ،پنڈی، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جیتے ہوئے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن کینسل کر دئیے گئے ہیں ہم لوگ باہر بیٹھ کر کچھ اور نہیں کر سکتے تو اس ظلم پر آواز تو اٹھا ہی سکتے ہیں جو کہ اٹھاتے رہیں گے شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات!
٭٭٭