اسم اعظم سے مسائل کا حل !!!

0
13
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

قارئین! اللہ کے مقدس ناموں کے طفیل ربط خالق و مخلوق ا ستوار ہو رہا ہے۔ خلاف توقع پذیرائی مل رہی ہے۔ اسم اعظم کی حقیقت سمجھ میں آ رہی ہے۔ مشکلات حل ہو رہی ہیں۔ اس بار چند اور اسمائے حسنی کا تعارف کرا رہا ہوں۔ گر قبول افتدز ھے عزو شرف اللہ کا ایک اسم مبارک الولی ہے۔ جس کا معنی ہے مددگار، آقا، حاکم مطلق، اخلاص و محبت کا حقیقی مستحق ، ولی مادہ ولی سے ہے۔ جومحبت، دوستی ، نزدیکی ، رشتہ داری ، مدد، ملکیت وغیرہ کے معانی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ لفظ تقریبا 25 معانی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ویسے تو ایک ایک عربی لفظ کے 70 تک معانی ہوتے ہیں۔ قرینے کے ذریعے معانی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ تنہائیوں کا مالک، تمام کائنات کا منتظم و معترف بھی ولی کہلاتا ہے۔ قرآن حکیم میں جابجا اللہ کو ولی کہا گیا ہے۔ اللہ ولی المومنین، اللہ ولی المتقین،اللہ ولی الذین آمنو، فاللہ ھوالولی وغیرہ ۔ بعض جگہوں پر غیرخدا کو ولی یعنی سرپرست بنانے سے سختی سے منع فرمایا گیا ہے۔اس سے مراد کسی کو خالق کی جگہ رکھ کر ولی بنانا ہے۔ورنہ باذن خدا ولایت رسول پاک ،آئمہ اطہار کو بھی حاصل ہے۔غیر معصومین میں فقیہ کو ، باپ کو ، دادا کو کچھ امور میں ولایت حاصل ہے۔ دین کے امور تکوین کی کائنات میں ولایت مطلقہ کا حق اسی کو حاصل ہے۔البتہ اس کے اذن سے معصوم ہستیوں کو جزوی ولایت حاصل ہوتی ہے۔ سورہ عنکبوت میں ہے جو اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو ولی بناتے ہیں انکی مثال مکڑی کی طرح ہے جو گھر بناتی ہے حالانکہ اس کا گھر پودا ہوتا ہے۔ پیغمبر اور ان کے جانشینوں کی ولایت برحق ہے اور یہ اس کا دین ہے جس شخص کی بیوی اچھی عادات نہ رکھتی ہو۔ کثرت سے یا ولی پڑھے ، بیوی اچھی عادات کی حامل قرار پائے گی۔ ایسے لوگ جو بری عادات میں پڑ گئے ہوں۔ لذت ، عبادت چھن چکی ہو۔حسن عمل کی توفیق کے لئے شب جمعہ ایک ہزار مرتبہ یا ولی پڑھیں۔انشا اللہ توفیق خیر نصیب ہوگی۔ ایسے بدقسمت والدین جن کی اولادیں جنسیا ت ، نشہ یا کسی اور مہلک روحانی بیماری میں مبتلا ہوں۔ وہ 40 دن تک یہ عمل کریں۔ پارسائی ، پرہیز گاری ، زہد، تقوی اور نیکی کے حصول کے لئے یا ولی کے اعداد 46 ہیں ۔ جبکہ والی کے 47 ہیں۔ امت مسلمہ آپس میں محبت کے لئے دشمنان دین سے نفرت کے لئے 46 بار پڑھیں۔ اگر چاہیں ملنے والوں کی بدنیتی معلوم ہو جائے تو کثرت سے یا ولی کا ورد رکھیں۔ میاں بیوی کے درمیان ناچاقی ختم کرنے والے 10 مرتبہ یا ولی پڑھ کر جائیں کامیابی ہوگی جو لوگ رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرتے ہیں وہ یا ولی 101 بار پڑھیں۔ جن کے مکان کرایے پر نہیں اٹھ رہے وہ 313 بار پڑھیں۔ پانی، مکان یا بزنس پر چھڑکیں ۔انشا اللہ کرائے پر اٹھ جائے گا۔ یہ اسم جمالی ہے۔ جس عورت کا شوہر بدمزاج ہو وہ یا ولی کثرت سے پڑھے ۔ شوہر کا مزاج بدل جائے گا۔ یا ولی کا نقش اگر درخت یا گھر میں کسی جگہ لٹکایا یا رکھا جائے تو چند گھنٹوں میں میاں بیوی کی ناچاقی ختم ہوگی۔ یہ اکسیر اعظم ہے۔ جن بہنوں کے شوہر غلط عادات میں پڑ گئے ہیں۔(جاری ہے)
وہ یہ نقش اپنے گھروں میں رکھ دیں۔انشا اللہ وہ عادات ترک کر دیں گے۔ جن بھائیوں کی بیویاں چڑ چڑی ہو چکی ہیں۔ وہ یہ نقش اپنے بیڈ روم میں رکھیں۔ انشا اللہ ان کا چڑ چڑا پن ختم ہو جائے گا۔ جن کی اولادیں بے ادب ہیں وہ بھی یہ نقش گھر میں رکھیں۔ یا والی کا اسم پاک محنتی ، کاروباری حضرات کے لئے بے حد روز اثر ، جو لوگ چاہتے ہیں تھوڑے وقت میں زیادہ پیسہ کما لیں۔ وہ یا والی کا ورد رکھیں۔ ٹھکیدار، مزدور، مستری کبھی خالی ہاتھ نہ پلٹے گا۔ کنسٹرکشن والے اس کا اسم اعظم کا ورد رکھیں۔چوری ، بجلی ، ڈاکہ، نقصان ، آگ وغیرہ سے بچنے کے لئے ایک مرتبہ برتن میں یا ولی لکھ کر دھو کر پانی چاروں طرف چھڑک دیں۔ یہ مجرب عمل ہے۔
بچوں کے گلے میں یا ولی کا نقش ڈال دیں تو بچے بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ انگوٹھی پر الولی کندہ کرائیں اور انگوٹھی پہنیں تو رعب و دبدبہ رہے گا۔ نماز کے بعد 21 مرتبہ یا ولی کہہ کر جو دعا مانگیں قبول ہوگی ۔ بشرطیکہ جائز ہو ۔ ناجائز کام کے لئے ہمارا کالم سود مند نہ ہوگا۔
کسی کے دل میں اثر کرنیلئے باوضو بیٹھ کر 1011 بار پڑھیں۔ انشا اللہ تسخیر نصیب ہو گی۔ ہر نماز کے بعد 46 مرتبہ یا ولی پڑھنے سے ازدواجی تعلقات بہتر ہوں گے۔جن کی بیویاں سخت مزاج ہیں وہ یا ولی ایک بار پڑھ کر سامنا کریں ڈانٹ ڈپٹ سے محفوظ رہیں گے۔ یہی نسخہ سخت مزاج شوہروں کے لئے بیویاں بھی استعمال کریں ۔
ایک اور پاک نام الحمید ہے۔ اس کا مادہ حمد سے ہے۔ یعنی تعریف، خالق کائنات کو محمود بھی کہا جاتاہیاور حمید بھی۔ اس لئے کہ اس کی تعریف کی جاتی ہے۔ عربی میں تعریف کے لئے مدح ، شکر، احسان، تحسین اور حمد جیسے الفاظ کا ذکر ہوتا ہے۔ مدح عام اس کا اطلاق نباتات و جمادات پر بھی ہوتا ہے۔ درج میں ضروری نہیں کہ ممدوح کی صفت جس کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ اس میں موجود بھی ہو۔ یا وہ صفت اختیاری ہو یا غیر اختیاری ، ذاتی ہو یا عطائی۔
شکر اور مدح میں فرق یہ ہے کہ شکر کے مقابل پر کوئی نعمت ، احسان یا عنایت ضرور ہوتی ہے۔ حمد، شکر و مدح سے عام و حلوی ہے۔ بلکہ حمد ثنائے جمیل کو کہتے ہیں۔ اچھی صفات تذکریکو حمد کہتے ہیں۔ تعریف کے اظہار کے لئے سبحان بھی بولا جاتا ہے۔ حدیث شریف میں اس کی فضیلت بھی آئی ہے۔ مگر سبحان اور حمد کی نسبت باری تعالی کی طرف حقیقی استعمال ہے۔
الحمید صفت مشبہ ہے۔ اس میں فاعل اور اسم مفعول دونوں کے لئے آتا ہے۔ ہمارے نبی کریم کا نام نامی و گرامی بھی اسی مادہ سے ہے۔ محمد یعنی جس کی حمد و تعریف زیادہ کی جائے ۔کیونکہ خالق و مخلوق سب مل کر آپ کی تعریف کرتے ہیں۔ خدا تعالی قرآن میں اپنے بندوں کی تعریف و مدح سرائی کرتا ہے۔ ہمارے ہاں ایک بخیل طبقہ تعریف کرنے میں منہ پھیرتا اور فن بناتا ہے۔ اچھے کام پر داد تحسین دینا حکم قرآن و حدیث ے۔ خود ثنائی کی ممانعت ہے۔ انسان اپنی تعریف کے پل نہ باندھے ۔ جیسے ہمارے معاشرے میں صبح و شام اس کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔
اللہ کے اس اسم کو دونوں معانی میں استعمال کیا جائے گا۔ قرآن میں یہ مبارک نام 16 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔حمید کا عموما ذکر غنی کے ساتھ ہوتا ہے۔حمد کی اہمیت اسی سے واضح ہے کہ اس کا ذکر قرآن میں ہے۔ بلکہ ابتدا ہی حمد سے ہے۔ نماز میں ذکر حمد ضروری ہے الحمد کے بغیر نماز ہی نہیں ۔جو شخص 45 دن تک تنہائی میں یا حمید 93 مرتبہ پڑھے گا۔ وہ بری خصلتیں چھوڑ دے گا۔ یہ مبارک و مقدس نام جمالی ہے ۔ اس کے اعداد 62 ہیں۔ 62 مرتبہ یا حمید کہنے کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ اسے تنہائی میں پڑھنا زیادہ اثر کا حامل ہے۔ اس کے کثرت سے پڑھنے سے مشکلات آسان ہوتی ہیں۔ آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ اسم مٹی کے پیالے میں لکھ کر پانی پلائیں گے وہ بری عادات چھوڑ دے گا۔ گمراہ اولاد کو یہ پانی پلائیں۔ 100 مرتبہ یا حمید پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں تو پینے والا سیدھے راستہ پر آ جائے گا۔
زعفران سے لکھ کر اس کا نقش پلایا جائے تو ہر برائی ختم ہوتی ہے۔ میری کتاب برکات اسم اعظم کے صفحہ نمبر 285 پر یہ نقش درج ہے۔جو لوگ برائی اور غیبت کے مرض میں مبتلا ہیں وہ کثرت سے یا حمید پڑھیں۔ جو لوگ گالی گلوچ سے باز نہیں رہ سکتے وہ بھی کثرت سے یا حمید کی تسبیح پڑحیں۔ اگر کسی کو تحفہ بھیجیں تو 17 بار یا حمید پڑھ کر بھیجیں۔ اس کے دل میں محبت پیدا ہوگی۔ناجائز محبت کے لئے قطعا اثر نہ ہوگا۔ فجر کے بعد 100 مرتبہ پڑھنے سے دشمن زیر ہوں گے۔
سرخیاں:-
نقوش اسمائے الٰہی رکھنے سے بگڑی اولادیں سنور جاتی ہیں۔
اسم اعظم کی برکت سے بگڑا ہوا شوہر سنور گیا۔
46 بار یا ولی پڑھنے سے میاں بیوی کی ناراضگی ختم ہو گئی۔
کتاب اسم اعظم کی پی ڈی ایف تیار ہو گئی۔
میری کتب کتاب سخاوت اللہ، کتاب کشکول سندرال، قرآنی وظائف، مجربات اور وظائف فاتحہ خریدی جا سکتی ہیں۔
اسم اعظم کا پانی یکم رمضان سے 29 رمضان تک روزانہ افطار کے بعد دیا جائے گا
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here