امریکی گلوکارہ بھی عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں

0
631

لاس اینجلس:

امریکی گلوکارہ و اداکارہ جیڈا پنکیت سمتھ پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان  کی مداح نکلیں۔

جیڈاپنکیت پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور گلوکارہ عابدہ پروین کی گائیکی سے بہت متاثر ہیں۔ انسٹاگرام پر جیڈا نے عابدہ پروین اور راحت فتح خان کے کلام’’چھاپ تلک‘‘ کی مختصر ویڈیوز شیئرکراتے ہوئے لکھا کہ وہ راحت فتح علی خان اور گلوکارہ عابدہ پروین کے گائے صوفی کلام کی دیوانی ہیں۔

گلوکارہ نے مزید لکھا صوفی میوزک میں دونوں پاکستانی گلوکار میرے پسندیدہ ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر جاکر اس گانے کی مکمل ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی خوبصورت کلام ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here