اپنی شخصیت کو خود سنواریئے!!!

0
19

(منقول )
اچھی عادتیں اور اچھے اخلاق ایک انسان کی شخصیت کو نکھارتے ہیں اور اسے معاشرے میں عزت و احترام دلواتے ہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں دوسروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے میں مدد کرتے ہیں بلکہ ہماری ذاتی زندگی میں بھی خوشی اور اطمینان کا باعث بنتے ہیں۔اچھی عادتیں: مسکرا کر ملنا: مسکراہٹ ایک ایسی زبان ہے جسے ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ یہ خوشی اور خوش مزاجی کی علامت ہے اور لوگوں کو آپ کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ سلام میں پہل کرنا: سلام کرنا ایک سادہ سا عمل ہے لیکن یہ عمل آپ کے اچھے اخلاق والے، مہمان نوازی اور شائستگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ آہستہ آواز میں بات کرنا: اونچی آواز میں بات کرنا بدتہذیبی کی علامت ہے۔ آہستہ اور واضح الفاظ میں بات کرنے سے آپ کی بات دوسروں تک بہتر طریقے سے پہنچتی ہے اور آپ کی بات کو سنجیدہ لیا جاتا ہے۔ اچھا مشورہ دینا: جب کوئی آپ سے مشورہ طلب کرے تو اس کی بات غور سے سنیں اور اسے اچھا مشورہ دیں ۔ توجہ سے سننا: جب کوئی بات کر رہا ہو تو اس کی بات درمیان میں نہ کاٹیں اور اِدھر ادھر نہ دیکھیں۔ اسے ظاہر کروائیں کہ آپ اس کی بات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شکریہ ادا کرنا: اگر کوئی آپ کے کسی کام آئے تو اس کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں۔ یہ آپ کی عاجزی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ اپنی تعریفیں نا کرنا: اپنے آپ کی تعریف کرنا تکبر کی علامت ہے۔ دوسروں کی تعریف (جہاں ضروری ہو)کرنے سے آپ کی شخصیت میں مزید رعب اور عزت پیدا ہوتی ہے۔ گفتگو میں پہلے سنیں، پھر بولیں: جب کوئی بات کر رہا ہو تو اس کی بات درمیان میں نہ کاٹیں اور اسے بات مکمل کرنے دیں۔ معاف کر دینا:دنیا کا ہر انسان غلطی کر جاتا ہے۔ اگر کوئی غلطی کرے تو اسے معاف کر دیں اور بار بار اس کی غلطی کا تذکرہ نہ کریں۔ ماضی کی باتیں نہ دہرانا: ماضی کی باتیں بھول جانا ہی بہتر ہے۔ بار بار ماضی کی باتیں دہرانے سے دل میں کدورت پیدا ہوتی ہے۔ میزبان کے اصول و قواعد کا احترام کرنا: جب آپ کسی کے ہاں مدعو ہوں تو اس کے گھریلو/ادارے کے قواعد کا احترام کریں۔ سارے کمروں اور چیزوں کو کھولتے پھرنا اچھا نہیں ہے۔ اپنے کام سے کام رکھنا: دوسروں کے معاملات میں ٹوہ نہ لگائیں اور تجسس نہ کریں۔ آج کا کام کل پر نا ٹالیں: اپنے کاموں کو ٹالنے کی بجائے انہیں بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ سکون اور ٹھہرا کے ساتھ کام کرنا: کام کرتے وقت جلدی نہ کریں بلکہ سکون اور ٹھہرا کے ساتھ کام کریں۔ دروازے اور بجلی کے آلات کو احتیاط سے استعمال کرنا: دروازہ آہستہ بند کریں۔ کسی کے کمرے کا دروازہ بجاتے ہوئے آہستہ بجائیں اور بجلی کا بٹن ٹک کر کے بند کرنے کی بجائے آہستہ بند کرنا۔ چیزوں کو ترتیب سے رکھنا: چیزوں کو ترتیب اور سلیقے سے رکھیں۔ جہاں سے اٹھایا ہو وہیں واپس رکھیں۔ کرسی آرام سے گھسیٹیں۔ کھانا شیئر کرنا: اگر آپ اسکول، کالج، کنٹین یا کسی کمپنی میں ہیں اور سب کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے دوسروں کو بھی پیش کرنا۔ ڈائننگ ٹیبل مینرز کا پتا ہونا: آپ زندگی میں ایک دفعہ ویٹر کی ٹریننگ ضرور حاصل کریں چاہے صرف چند گھنٹوں کیلئے اور زیادہ پیسے دے کر ہی کیوں نا کرنی پڑے۔ واش ہینڈ بیسن اور واش روم کا استعمال: پبلک پلیس میں جب بھی واش ہینڈ بیسن یا واش روم استعمال کریں تو اسے پہلے سے اچھی حالت میں چھوڑیں۔خصوصا جب بچوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں جائیں تو انہیں اکیلے بیسن یا واش روم کی طرف نہ بھیجیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here