9 مئی کے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج

0
33

اسلام آباد (پاکستان نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نو مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور ،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تین روز پی ٹی آئی کے بانی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔سرکار نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر دونوں مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری درکار ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانت خارج کردیں۔خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here