”اپنے رب کو منائیں”

0
54

کچھ دن پہلے میری ایک دوست سے ملاقات ہوئی تو اس نے بتایاکہ!
میں اپنی دوست کو سرپرائز، دینے کی نیت سے اس کو بن بتائے اسکے گھر پہنچ گئی وہ چھت پر اپنے روم میں تھی اسکی والدہ سے اجازت لیکر میں اوپر آ گئی چپکے سے اسکے کمرے کا دروازہ کھولا اور دیکھا کہ وہ اپنے کمرے کے ایک کونے میں جائے نماز پر بیٹھ کر رو رہی تھی آہستہ آہستہ اسکی آواز اونچی اور دردناک ہوتی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔!
وہ اس چیز سے بے خبر تھی کہ میں دروازے میں کھڑی ہوں،وہ مسلسل ایک ہی بات دوہرا رہی تھی “میرے پیارے اللہ مان جائیں، میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتی، میں آپ کی ناراضگی نہیں سہہ سکتی ” مسلسل یہ ہی الفاظ۔اسکو دیکھ کر میری آنکھیں نم ہو گئیں اور دل ہی دل میں سوچنے لگی کہ میں نے تو کبھی یہ پرواہ ہی نہیں کی کہ اللہ مجھ سے راضی ہے بھی یا نہیں اور یہ کیسے تڑپ رہی ہے!میں بھاگ کر جا کے اسکو سینے سے لگا لیا اور زارو قطار رونے لگی اور روتے روتے میں نے اس سے کہا کہ جن سے اللہ ناراض ہو انکو یہ فکر ہی کہاں ہوتی ہے نور وہ ایسے منتیں کرتے ہی کب ہیں تم اداس نہ ہو تمہارا رب تم سے یقینا راضی ہے۔!یہ کہہ کر میں نے نور کو اللہ حافظ کہا وہ بے خبر تھی تو اس نے بھی نہیں روکا۔!میں گھر پہنچی کمرے کا دروازہ بند کیا اور رونا شروع کر دیا، مجھے نہیں سمجھ آ رہی تھی مجھے کیا ہوا ،بظاہر کوئی دُکھ بھی نہیں تھا مسلسل روتی رہی روتے روتے سو گئی۔جب اُٹھی تو میں نے خود کو پر سکون محسوس کیا پھر ایسے میں مغرب کی اذان کی آواز میرے کانوں تک پہنچی پہلے بھی سنتی تھی مگر میں پرواہ نہیں کرتی تھی مگر اس دن میں اُٹھی اور نماز ادا کی پھر نماز میں رو کر توبہ کی کہ اللہ میں بے خبر تھی مجھے معاف فرما اور مجھ سے راضی ہو جا۔! ایسے ہی میں میرے ابا جان کمرے میں آئے مجھے نماز پڑھتا دیکھ کر بے حد خوش ہوئے میں اس وقت دعا مانگ رہی تھی انہوں نے میرا ماتھا چوما اور بس چپ چاپ چلے گئے،گناہوں سے نیکیوں کی طرف ہجرت کرنے کے لیے ہمیں سال نہیں چاہئے ہوتے، کبھی کبھی چھوٹے چھوٹے حادثے ہی کافی ہوتے ہیں ہمارے بدلنے کے لیے، کوشش کریں کہ آپ بھی کسی کی ہدایت کا سبب بنیں آپ کے اعمال سے کوئی سیکھ کر فلاح پا جائے!دوست بنائیں مگر ایسی جو اللہ کے قریب کر دیں نہ کہ وہ جو اللہ سے دور کریں، آج ہی نیت کریں ایسی دوستیاں ترک کرنے کی جو بے معنی ہیں اور اللہ والوں کی مجلس میں بیٹھنا شروع کریں کیونکہ ماحول کا بہت ہی اثر ہوتا ہے انسان پر،اب آپ بتائیں کہ آپ کب منائیں گے اپنے رب کو؟پیارو اس سے پہلے کہ قبر میں اُتار دیئے جائو سنبھل جائو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here