کیکر کے درختوں کو کاٹ پھینکو ! !!

0
46

قارئین وطن ! نیچا دی آشنائی کولوں فیض کسی نہ پایا ! شکر کریں کہ ٧٧ سالوں میں عدالت عالیہ کے٨ ججوں نے کیکر کے درختوں کواپنے بے باک اور آئین اور قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے کر کاٹ پھینکا لیکن کم ظرف اور بونے قد کیکروں سے فیصلہ ہضم نہیں ہوا اور آج ہی انہوں نے ایک شخص عمران خان کے خوف سے اس پر اور اس کی جماعت پر پابندی لگانے کا بھونڈا فیصلہ کر لیا یہ جانتے ہوئے کہ ان کر ہر بھونڈے اقدام پر ہزیمت ہی ہزیمت ملی ہے کہ مائینس قاضی فائیز عیسیٰ ہر سپریم کورٹ کا جج آزاد ہے لیکن افسوس کے ہماری خاکی وردی سرکار کو نہ ہی شرم ہے اور نہ ہی احساس ہے کہ قوم بیدار ہو چکی ہے اور وہ ان کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہے کل تک جو ووٹ کو عزت دہ کا نعرہ بلند کرتے تھے آج ان کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں ہے ، سوچنے کی بات ہے کہ یہ جانتے ہوئے کہ ملک ان لوگوں کے گھناؤنے کردار کی وجہ سے کھائی میں گر رہی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ کے ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ سدا بہار حکومت کریں گے ۔قارئین وطنْ! حکومت آج آپ کی ہے کل ان کی ہوگی وہ فارم 47کو سدا بہار حکومت کا پروانہ سمجھ بیٹھی ہے پی ٹی آئی کا سربراہ نہ تو ولی خان ہے اور نہ ہی مجیب ہے اور نہ ہی ذوالفقار علی بھٹو ہے وہ پاکستان کے ٥٢ کروڑ انسانوں کی آواز ہے جس نے جھکنا نہیں مرنا سیکھا ہے، آج فارم ٧٤ پر زبردستی کا وزیر انفارمیشن تاڑر عمران خان اور اس کے ساتھوں پر آرٹیکل٦ کے تحت مقدمہ چلانے کی بات کر رہا ہے جبکہ کہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ مملکت پاکستان کو نقصان پہنچانے والے تو اس کی اپنی حکومت ہے جن پر آرٹیکل ٦ کے تحت مقدمہ چلتا ہے نواز شریف اور اس کا بھائی شہباز اصل میں پاکستان کے ٥٢ کروڑ عوام کے مجرم ہیں جنہوں نے ٠٦ فیصد لوگوں کو خط غربت سے نیچے جینے پر مجبور کیا ہوا ہے اور اگر کوئی آرٹیکل ٦ کا مرتکب ہے تو وہ ہماری پاک فوج کے جرنیل ہیں الیکشن کمشنر ہے اور وہ تمام اشخاص ہیں جنہوں نے ١٧٩١ کی واردات دھرانے کی کوشش کی ہے کہ جیتی ہو ئی پارٹی کو نہ صرف اقتدار سے محروم رکھا بلکہ ملک کو دو لخت کر دیا اور اس کے مقابلہ میں دو صوبوں سے بھی مکمل اکثریت نہ حاصل کرنے والے بھٹو کو حکومت سونپ دی ، آج ہر ذی شعور ہی نہیں بلکہ بچہ بچہ یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ یہ ہمارے سرحدوں کے محافظ کب تک یہ گھناؤنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
قارئین وطن! ہماری فوجی کمانڈ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے بھٹکے ہوئے یہ بونے برُی طرح ناکام ہو چکے ہیں اور ان کے بنائے ہوئے عمران پر جھوٹے مقدمے ایک ایک کر کے آزاد منش ججوں کے جنبش قلم سے فارغ ہوتے جارہے ہیں بس کریں اب اور مملکت پاکستان کو جمہوری سمت پر چلنے دیں کہ یہ وقت کی آواز ہے اور مکافات عمل سے ڈریں ان کیکر کے درختوں میں اتنی جان نہیں ہے یہ کم ظرف اور بونے اٹھائی گیر ہیں جب آپ لوگوں پر برا وقت آئے گا یہ سب سے پہلے ملک سے فرار ہو جائیں گے اور ساری ہزیمت آپ کی وردیوں پر آئے گی یہ فارورڈ بلاک اور عمران کے ساتھیوں پر ظلم ڈھا کر اور ان کی وابستگیاں بدل کر بھی کچھ نہیں ہو گا کہ زبردستی کے حکمران ہار چکے ہیں جتنی مرضی فوجی ٹانگوں پر کھڑا کر دیں ان کا مقدر گرنا ہے کہ مالک کائنات نے پاکستان کی عوام کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے کہ ان کی جان کو ان نیچ اور ذلیل حکمرانوں سے نجات دینی ہے جنہوں نے اس کی مخلوق کی جانوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔
قارئین وطن! اب عوام کی بھی کچھ ذمہ داری ہے کہ وہ اٹھیں اور جابجا وطن کے پولیٹیکل لینڈ اسکیپ پر اْگے کیکر کے درختوں کو کاٹ پھینکیں ایسے ہی تو نہیں کہا گیا !۔
نیچاں دی آشنائی کولوں فیض کسے نا پایا
ککر تے انگور چھڑیا تے ہر گچھا زخمایا
آرٹیکل ٦ ان لوگوں پر لگتا ہے عمران خان اور اس کے ساتھیوں پر نہیںپاکستان کو زندہ رہنا ہے( انشاللہ)
٭٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here