نہیں روک پائو گے!!!

0
13
عامر بیگ

ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے
پھیلے ہیں ہمت کے اُجالے ایک نہتی لڑکی سے
ڈرے ہوئے ہیں مر ے ہوئے ہیں ،لرزیدہ لرزیدہ ہیں
ملا ،تاجر،جنرل جیالے،ایک نہتی لڑکی سے
آزادی کی بات نہ کرلوگوں سے نہ مل ،یہ کہتے ہیں
بے حس ،ظالم،دل کے کالے ایک نہتی لڑکی سے
دیکھ کے اس صورت کوجالب ساری دنیا ہنستی ہے
بلوانوں کے پڑے ہیں پالے ایک نہتی لڑکی سے
تقریبا سال ہونے کو آیا صنم جاوید کو گرفتاری دیتے اور ضمانت ملتے چور سپاہی کا کھیل، کھیل کر حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے ؟ کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ بقول جالب دراصل یہ ڈرے ہوئے ہیں ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں ایک نہتے معاشرے سے ایک نہتی عوام سے اور اسکی زبان سے اگر جتنا کو آواز مل گئی تو ان کے غیر جمہوری حکومت کے حفاظتی پشتے خش و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے، اسی لیے تالے لگا رکھے ہیں زبانوں پر جمہوری اقدار پر تحریر و تقریر پر تاکہ کوئی جرات نہ کرے، ان کے آگے کھڑے ہونے کی سیاہ سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں مگر ایک نہتی لڑکی ڈٹ گئی ہے وہ اس سسٹم کے آگے دیوار بن گئی ہے دبلی پتلی سی نہتی لڑکی جو ایک ماں ہے ایک بیوی ہے بیٹی ہے عورت ہے اور عورت اگر ڈٹ جائے تو کوئی اس کو جھکا نہیں سکتا ،استعارہ بن چکی ہے وہ استقامت کا ہمت کا اور اسکا قصور کیا بقول ایک شیخی خور اینکر کے کہ اس نے صاحب اقتدار کو گالیاں دی ہیں ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتے ایک کمزوراور نہتی لڑکی کر بھی کیا سکتی ہے ۔برا بھلا کہنے کے علاوہ ہاتھ میں بندوق پکڑنے سے تو وہ رہی اور کیوں پکڑے بندوق سات لاکھ بندوقوں والے موجود جو ہیں جنہوں نے حلف اُٹھایا تھا کہ دشمن کے بچوں کو پڑھائیں گے اور دشمن کو پاتال سے بھی ڈھونڈ کر ماریں گے دشمن تو گھر آکر مار گیا انڈین سرکار تو سرعام آپکی بہادری کے پول کھول رہی ہے زور چلتا ہے کمزور سی نہتی لڑکی پر یا عوام پر جس کے خون پسینے کی کمائی پر آپکی بندوقیں آتی ہیں حکومتی عیاشیاں چلتی ہیں، کب تک پابند سلاسل رکھو گے کس جواز پر کس قانون کے تحت کچھ بھی تو نہیں کیا اس نہتی لڑکی نے آخر چھوڑنا ہی پڑا ۔عورت ہونے کی وجہ سے مریم نواز کو سزا کے باوجود ضمانت مل گئی تھی جو کہ غلط تھا لیکن صنم جاوید کو تو سزا بھی نہیں ہوئی پھر گرفتاری کیسی ؟ نہتی لڑکی کی توانا آواز جس پر سب کان دھریں گے اب آزاد ہے روک سکتے ہو تو روک لو لیکن نہیں روک پا ئوگے !
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here