محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے ہر چند کئی ہفتوں سے آپ کو حزا سے متعلقہ نکات اور حرام و حلال کے بارے میں تفصیلا عرض کرتا رہا آج پھر سے ایک بار رگ پھڑکی ہے سوچا کچھ وضائف و عملیات پر بھی لگے ہاتھوں روشنی ڈال دوں ۔ سوالات کے جوابات ترتیب دے کر اس کو ہی کالم کی شکل دینے کی کوشش میں ہوں اس کے نقاط شایدعام انسان کیلئے بورنگ ہوں لیکن سیر وسلوک کے مسافر اس سے بے حد فائدہ اُٹھا سکتے ہیں بس تھوڑا سمجھداری سے کام لیں، آپ کو انتہائی رہنما ئی ملے گی جو اس لائن میں شد بد رکھتے ہیں وہ فوری سمجھ جائیں گے باقی لوگ سر دھنتے رہیں گے تو میرا مقصد بھی یہاں ہر کسی کو ایسے نقاط تعلیم کرنا نہیں بلکہ خاص لوگوں کو تو پورا ہو ہی جانا ہے ایک دو کام انتہا پر ہیں ایک جادو و بندش کی کاٹ دوسرا اثر و آسیب سے نجات تو اس معاملے میں حزب البحر بھی بہتر رہتا ہے لیکن ایسے معاملات میں نرمی سے کام نہیں چلتا ایسے معاملات کے لیے حزب النصر ، دعایے حیدری ، چہل قاف اسمایے الہٰی سے یا قابض یا قھار ایسے اعمال ہونے چاہئیں ۔حصار میں مجھے سب سے پسند حصار قطبی ہے ۔اور اعمال میں دعایے حیدری اور چہل قاف و عزیمت قھار اسمایے الھی میں یاقابض یا قھاربس مار کاٹ کے سوا کوئی دوسری بات نہیں میں نے ہمیشہ سے ہی آزما کر دیکھا ہے جب بھی نقوش تحفظ کی چال لکھنا شروع کی وہیں پکڑ شروع سختی شروع یہ حیرت کی بات نہیں ہے اس کام میں ایسا ہوتا ہے جسکی وجوہات بھی بہت سی ہیں جن کا مکمل بیان تو ممکن نہیں البتہ چیدہ چیدہ باتیں مندرجہ زیل ہیں اول دشمنوں کی کارستانی دوسرے قیمتی سربستہ نقوش کی اجازت استعمال ایسے نقش کی جو کہ بہت ہی مخصوص ہے میں خصوصا ایسے نقوش مسلمانوں کو ہی دیکھ بھال کر دیا کرتا ہوں کہ وہ اس نقش کی حفاظت کر پایے گا یا نہیں مجھے زرا بھی شک ہوا تو نہ حرفی نقش دیتا ہوں اور نہ ہی عددی ورنہ ان کی لاپرواہی سزا ہم کو بھی بھگتنی پڑتی ہے ۔ایسے نقوش غیر مسلموں کو تو میرا دینا بہت دور کی بات ہے ۔ میں خود ایسے اعمال و نقوش اخبار میں یا انٹرنیٹ پر دوسرں کو بتانے میں کافی احتیاط کرتا ہوں ایک تو سار ابار خود پر ڈالنا میں نہیں چاہتا دوم ایسے اعمال سے کویی غلط کام یا لاپرواہی کرنے پر سیدھے اس کا اثر بھی الٹا مجھ پر نہ ہو یا مجھے سکھانے والے پر اسی وجہ سے میں اپنی ہی اعمال زیادہ تر لوگوں کو بتایا کرتا ہوں ۔ ایسے بھید اور تیار کردہ نقوش میں مفت دینے کا قائل ہرگز نہیں ہوں کیوں آپ بھی میری گفتگو سے جان چکے ہونگے اول مفت کی قدر نہیں ہوتی دوم مفت میں لینے والا ان نقوش و اعمال کو سیدھی طرح استعمال ہی نہیں کرتا اس کو نہ ہی نقوش کا احترام رہتا ہے اور نہ نقوش میں لکھے ہویے آیات و اسما کا تین چار دن یا ہفتہ دس دن قریب رکھے گر کویی فرق نہ پڑا تو اتار کر کہیں بھی ڈال دے ۔اگر آپ لوگ اپنا کویی عمل جس سے آپ کو دلی لگاو ہو اس کی تعداد ورد بڑھاییں تب بھی کافی حد تک آپ لوگ دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔ جو لوگ نقوش و فتائل نہ ترتیب دے سکیں ان کو عام وضائف کی پڑھاء بھی انتہاء مفید رہتی ہے البتہ نقوش کے ساتھ کام تیز ہوجاتا ہے کیونکہ اس سے کشش میں اضافہ ہوتا ہے جو لوگ نہ کرنا چاہیں ان کی مرضی جو کرنا چاہیں اپنے استاد کی اجازت لیں اور نوچندی جمعرات کو بعد نماز عشا ورد کر ڈالیں پہلا روز بالکل اس طرح روزانہ اہتمام کریں کم از کم چالیس روز تک اس دوران کوشش کریں لباس پاک و صاف ہو بلکہ ورد کے بعد اس لباس کو بدل لیں پھر عام لباس میں آجائیں مجھے یقین ہے پنج وقتہ نماز اور کم بولنا حلال رزق کھانا اور وقت پر وظیفہ و دعا آپ کو بہت جلد بامراد کردیگا اور آپ خود کھلی آنکھوں سے کامیابی دیکھیں گے ۔
وظائف سے دولت نہیں آتی اگر ایسا ہوتا تو آجکے مولوی بل گیٹس کی جگہ لیتے،وظائف راستہ پیدا کرتے ہیں ،اسباب کی طرف رہنماء کرتے ہیں یہ خیال کی راہ متعین کرتے ہیں ہاتھ پکڑ کر درختوں سے پیسے لیکر اپکی جیب میں نھیں ڈالینگے، محنت کوشش اور یقین سے دعا کی کامیابی کی نشانی ہے۔ ساری دنیا رزق کے اسباب تلاش کر رہی ہے اور ہم تسبیح گھمانے میں مصروف ہیں اسی وجہ سے غیر مسلم اللہ کی نعمتوں سے مستفیض ہورہے ہیں کیونکہ وہ باہر نکلتے ہیں کوشش کرتے ہیں اور مسلمان بس نصیحتیں کرین پیٹ گزار رہے ہیںکیونکہ ہم نے اللہ کے کلام کو سمجھا ہی نہیں ہے ،بس ختم،چالیسویں اور بیماریوں تعویذوں کیلئے مختص کردیا ہے، قرآن کو باقی ہدایت کا پہلو نظر انداز کردیتے ہیں اسلیے اللہ پاک نے فرمایاکہ
فانتشرو فی الارض وابتغو من فضل اللہ واذکرو اللہ کثیرا لعلکم تفلحون
سورہ جمعہ:-زمین پر پھیل جا اور اللہ کا عطا کیا ھوا فضل تلاش کرو ,اور اللہ کو یاد رکھو تاکہ تم کامیاب ھوجا.
امید ہے یہ باتیں بھید اور راز آپکو قدردانوں کو رہنماء کریں گے پھر بھی اگر آپ متفق نہ ہوں تو کوء بات نہیں میرا کام جو تھا وہ کردیا باقی آپ جانے اور آپکا کام و نظریات اس کے ساتھ ہی اجازت ملتے ہیں اگلے ہفتے غذاء موضوع یا عملیات و وظائف کے موضوع پر مضمون کیلئے تیار رہئے گا ۔
٭٭٭