ٹیکس واجبات جمع کروانے کی تاریخ میں 19 اگست تک توسیع
ٹیکس واجبات جمع کروانے کی تاریخ میں 19 اگست تک توسیع
شیئرٹویٹ
نمائندہ ایکسپریس 2 گھنٹے پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 18اگست سے بڑھا کر 23 اگست 2019 کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ٹیکس پیریڈ جولائی 2019 کے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرنز اور ٹیکس واجبات جمع کروانے کیلئے تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
ایف بی آر کے سرکلر میں بتایا گیا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے سیلز ٹیکس کے انیکسچر سی اور انیکسچر آئی جمع کروانے کی تاریخ 10 اگست سے بڑھا کر 19 اگست 2019 کردی گئی ہے۔
اسی طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں واجبات کی ادائیگیوں کیلیے تاریخ 15اگست سے بڑھا کر21 اگست 2019 کر دی گئی ہے جبکہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 18اگست سے بڑھا کر 23 اگست 2019 کردی گئی ہے۔