مسنون دعائیں و اعمال مجربہ!!!

0
24
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ہر چند ملکی حالات سے دل انتہائی مغموم ہے وہاں سے آنے والی خبریں اور فون کالز پریشان کن ہیں آپ سے یہی درخواست ہے اپنے ہم وطنوں اور عزیزوں کو اس وقت یاد رکھیں آپ کی ایک فون کال ان کیلئے بے انتہا اطمینان کا باعث ہوتی ہے، ہزاروں لاکھوں میں نہ سہی اپنی استطاعت دیکھ کر چند لوگوں کو راشن دلوا دینا ان کیلئے خیمے کا بندوبست اور پینے کا پانی خواتین کے پیڈز جن کی اس وقت اشد ضرورت ہے آپ اپنا حصہ ڈالیں اور چند لوگ مل کر کسی ایک عزیز کا گھر تعمیر کروادیں جب وہاں تعمیراتی میٹیریل ملنے لگ جائے ابھی تو سیمنٹ بجری اور سریا سب غائب ہے اور گرانی کے عزاب نے لوگوں سے قوت خرید ختم کرڈالی ہے سخت سردی ایک الگ امتحان ہے اللہ اس مصیبت و آفت ناگہانی کو جلد ٹال دے آمین!آجکل سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوچکا ہے موجودہ حالات ملک میں افراتفری دھرنے جس سے عوام کی مشکلات انتہا درجہ بڑھ چکی ہیں ان حالات میں معیشت کبھی ترقی نہیں کرسکتی آپکو ایسا نظام درکار ہے جس میں شھری حقوق اور مذھبی آزادی و یکساں مواقع میسر ہوں قابل لوگ ملکی باگ ڈور سنبھالیں تو کچھ امید کی جاسکتی ہے وگرنہ مایوسی بڑھے گی ۔اب آتے ہیں چند متفرقہ مجرب اعمال و وظائف کی جانب جو انتہائی مفید ہیں اور روزمرہ مشوروں میں شامل ہیں ،ان پر عمل ہے ان کے نتائج سے فیضیاب کرے گا جو بھی مسائل کا شکار ہے جو ان وضائف و مخصوص دعائوں میں بیان ہوئے ان اعمال کو بجا لاسکتا ہے عمل سے شروع و بعد میں کچھ صدقہ ضرور دیں اور اگر نذر و نیاز کرسکتے ہو اور آپ کا فقہ اجازت دیتا ہو تو وہ بھی ضرور کریں، ساتھ میں اعمال و وضائف بجالائیں ان شا اللہ کامیابی قدم چومے گی ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم: لڑکیوں کے چہرے پر بال یا پرکشش نہ لگنا :
جن خواتین /لڑکیوں کے چہرے پر بال ہوں۔ یا چہرہ بے رونق ہو ۔ یا حسن و جمال میں کشش نہ ہو یا الرجی دانے وغیرہ یوں یا اسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ ہو جس سے چہرے کے حسن و جمال میں کمی محسوس ہوتی ہو تو ۔صبح فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ جاثیہ پڑھنا ۔معمول بنا لیا جائے۔ پھر ہاتھوں پر دم کر کے چہرے پر پھیر لیا کریں جس وقت بھی نماز فجر پڑھیں اس کے بعد سورہ پڑھنی ہے خواہ وقت پر پڑھیں یا قضا پڑھ رہی ہوں۔ اور اسی سے سمجھ لیجئے گا کہ خاص ایام میں یہ نہ پڑھی جائے گی ۔گویا نماز کے بعد ہی اسے پڑھنا ضروری ہے۔ دعا بعد میں بھی کی جا سکتی یے۔ ان شا اللہ تعالی چند روز میں ہی چہرے کے نکھار اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور مسائل سے بھی نجات ملنا شروع ہو جائے گی۔جو خواتین سورہ پڑھ سکتی ہیں وہ پڑھیں جو نہ پڑھ سکتی ہوں ان کیلئے بھی کوئی تحفہ پیش کردیا جائے گا جس سے ہر مذہب کی خواتین فائدہ اٹھا سکتی ہیں وہ علم الاعداد سے ہوگا ۔ ابھی تو اتنا ہی ۔
لکنت کا علاج :- کسی کی زبان میں لکنت ہو ، روانی سے بات نہ کرسکتا ہو ، بات کرتے ہوئے اٹکتاہو تو درج ذیل آیات مریض ہر نماز کے بعد اکیس (21) بار تلاوت بھی کرے اور وہ خود یا کوئی اور چینی اور بادام پر دم کرکے دیں اور پانی پر دم کرکے وہ پانی بھی پلائیں ۔ انشااللہ کچھ عرصے میں لکنت پر قابو حاصل ہوجائیگا۔
ربِ اشرح لِی صدرِی ٥ ویسِرلِی امرِی ٥ وحلل عقد مِن لِسانِی ٥ یفقھوا قولِی ٥،،
گمشدہ شخص یا مسروقہ مال کی واپسی:
کوئی شخص بھاگ گیا ہو یا گم ہوگیا ہو یا کسی کی چیز چوری ہوگئی ہو تو اس کا نہایت مشہور اور اکثر مشائخ کا معمول طریقہ یہ ہے کہ پہلے ایک سو انیس (119) بار: یاحفِیظ: پڑھیں ۔
پھر اتنی ہی بار آیت مبارکہ:
یبنی اِنہا اِن تک مِثقال حب مِن خردل فتکن فِی صخر او فِی السموتِ او فِی الارضِ یاتِ بِہااللہاِن اللہ لطِیف خبِیر ٥
پڑھیں ۔جب تک گمشدہ واپس نہیں آتا یا مال مسروقہ مل نہیں جاتا روزانہ صبح وشام یہ عمل کریں ۔ اللہ تعالی مال مسروقہ واپس بھی لائیں گے اور واپسی تک اس کی حفاظت بھی فرمائیں گے
عاشق صادق :-
ایک عمل یہاں دیتا ہوں اس کی اجازت صرف عاشق صادق کو ہی ہے ایسا مرد یا عورت جس کو کسی طرح قرار نہ آتا ہو اور عشق نے جکڑ رکھا ہو محبوب کے بغیر مریض بن چکا ہو تو پہلے صدقہ نکالے اور نذر و نیاز بزرگان دین کی کچھ شیرنی پر دے اور عمل کا ارادہ کرے اس روز چاند کی پندرہ تاریخ سے قبل والی جمعرات کی شب ہو تو غسل کرے نماز عشا کے بعد ایک پاک و صاف لباس زیب تن کرے جو بعد عمل اتار دے یہ لباس صرف عمل کے دوران ہی پہننا ہوگا اب آپ کو اپنا نام اور محبوب کا نام ان کے اعداد نکالنے ہیں مثلا اسم علی کے اعداد ہوتے ہیں جتنی بھی تعداد اپنے نام کی اور مطلوب یا مطلوبہ کے نام کی نکلی ہے مثلا اسم الٰہی کو + ٹوٹل مرتبہ تلاوت کرنا ہوگا جو اسم تلاوت کیا جائیگا وہ ہے (یا ودود)۔
اب بہت سے لوگ مجھے کال کرکے پریشان کرتے ہیں کتنے دن لگیں گے، کتنا وقت، ہر کوئی ہتھیلی پر سرسوں جمائے چٹ منگنی پٹ بیاہ کا طلب گار ہے ایک بات گوش گزار کردوں جفری اعمال ترتیبی ایک رات میں بھی رزلٹ دے دیتے ہیں یہ تجربہ اور مشاھدہ ہے اگر شرائط پر پورا عمل کیا گیا تو اور یقین کامل سے عمل کو بجالایا تو وگرنہ لوگ ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرکے بھی پیر و عامل کے آستانوں در آستانوں دھکے کھاکے زیادہ خوش ہوتے ہیں میرا کالم پڑھنے والے شاھد ہیں آج تک کسی سے ھدیہ طلب نہیں کیا اور جب محنتانہ لکھ کر اعمال دیئے تو لوگ بھاگ لیئے، ایسے لوگ بھاگتے ہی رہیں گے !خیر یہ تو طنزا لکھا ہے اللہ نہ کرے، ایسا ہو کسی کے بھی ساتھ، اب مجھے اجازت دیں اگلے ہفتے پھر آئوں گا آپ کیلئے خاص تحائف لے کر، دیکھیں کیا ذہن میں آتا ہے ۔ اللہ پاک آپ کو آپ کی جائز حاجت روائی میں آپ کی مدد فرمائے، ناجائز کرنے والا دنیا و آخرت میں ناکام اور زلیل ہوگا یہ میرا زاتی مشاہدہ ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here