حجاز اکیڈمی اس وقت ہیوسٹن میں تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے، جس کا سہرا پروفیسر ڈاکٹر غلام زرقانی کی دن رات محنت اور ان کے دست راست جاوید خالد کی کوششوں کو جاتا ہے جنہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہمارے بچوں کیلئے مسجد کے علاوہ ایک اسلامی اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا اور اس وقت حجاز اکیڈمی جو ایک موبائل یونٹ سے شروع ہو کر دو منزلہ خوبصورت عمارت بن کر کھڑی ہے اور اس میں بچوں کو قرآنی تعلیمات کے علاوہ تعلیم یافتہ اساتذہ اور جملہ اسٹاف اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت تقریباً 150 طلباء و طالبات اس اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پورے ٹیکساس میں تعلیمی میدان میں حجاز اکیڈمی اس وقت 20 ویں نمبر پر ہے اور ہیوسٹن میں 7 واں نمبر ہے یہ بہت بڑی بات ہے، 1998ء میں قیام عمل میں آیا اور اس وقت تعلیمی میدان میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اسی سلسلے میں گولڈن ٹری جو شوگرلینڈ اور ہیوسٹن کی پُررونق جگہ پر واقع ہے اور وہ بھی بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے کیونکہ جتنا خوبصورت ہال بنایا گیا ہے جو بھی اس ہال میں آتا ہے وہ اس کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوتا ہے اور سونے پہ سہاگہ اس خوبصورت حال کا مالک بھی بڑی خوبصورت شخصیت کے حامل ہیں، فرخ کی اپنی شخصیت ہے اور انہوں نے جس محنت سے اس بینکوئٹ ہال کو بنایا ہے 3 ڈی اسکرین چاروں طرف اسکرین لگائی گئی ہیں، حجاز اکیڈمی کیساتھ عمدہ تعلقات ہیں اور اس نیک کام میں انہوں نے ضرور مدد کی ہوگی 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا مہمان خصوصی فورڈ بینڈ کائونٹی کانسٹیبل علی شیخانی تھے لیکن وہ پاکستان جانے کی وجہ سے نہ آسکے اس خوبصورت ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد والدین کی اپنے نچوں کیساتھ شرکت کرنا ایک عجیب ماحول تھا، بچے اپنے اپنے خوبصورت ڈریسوں میں بڑے ہی منظم طریقے سے ہال میں داخل ہو رہے تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ آسمان سے ننھے ننھے ستارے زمین پراُتر آئے ہیں۔
بچوں نے جس طرح سے اپنی ٹیچروں کیساتھ مل کر عربی اور انگلش میں پرفارمنس دی وہ دیکھنے اور سننے کے قابل تھی، والدین کا جذبہ بھی دیکھنے والا تھا جب بچوں کو نام پکار پکار کر ان کو سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے تھے، شروع میں بڑے بچوں کو بلایا گیا جو قرآن حفظ کر رہے ہیں، لبنانی استاد جو میزبانی کے فرائض بڑی خوبصورتی سے ادا کر رہے تھے وہ ایک آیت پڑھتے اور اس کے بعد کوئی بھی لڑکا یا لڑکی اس کو آگے پڑھتے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام زرقانی کو اسٹیج پر بلایا گیا انہوں نے تمام والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ لوگوں کے تعاون سے ہوا ہے اور ہمارا سکول اسلامی تعلیمات کیساتھ ساتھ امریکی نصاب بیھ پڑھا رہا ہے ہمارا حجاز اکیڈمی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے انشاء اللہ بہت جلد ہمارا سکول ہیوسٹن کے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہوگا۔ ہمارے پاس تجربہ کار اساتذہ ہیں جو بچوں خو بہترین تعلیم و تربیت کر رہے ہیں اس وقت 150 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس سال سے اکیڈمی نے فل ٹائم اور پارٹ ٹائم حفظ کا شعبہ بھی کیا تھا جس میں لڑکیاں اور لڑکے بھی شامل تھے یہ جان کر کہ وہاں موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا جب ایک طالبہ کو قرآن حفظ کرنے پر ایک لیپ ٹاپ، ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ کئی پارٹ ٹائم طلباء و طالبات نے ایک سے تین پارے تک قرآن حفظ کیا، ڈاکٹر غلام زرقانی، جاوید خالد اور ابوزر سید نے اسناد تقسیم کیں اور اقراء معرفانی، عائشہ اور صبرینہ کیساتھ ساتھ تمام معلمات نے بھرپور تعاون کیا۔ بچوں کا جوش دیکھنے والا تھا۔ سرخ رنگ کی گریجویشن ڈریس مین بچے عجب رنگ پیش کر رہے تھے، گولڈن ٹری بینکوئٹ ہال کے مالک فرخ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے بہت زیادہ تعاون کیا اس طرح یہ یاد گار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ ڈاکٹر غلام زرقانی صاحب اور جاوید خالد کو پاکستان نیوز کی جانب سے بہت مبارکباد، اتنا عمدہ پروگرام پیش کرنے پر۔
٭٭٭











