قارئین! ماہ ذوالحجہ آپ کو مبارک ہو، اللہ تعالیٰ آپ کو اس مہینے میں پوشیدہ برکت و عافی کے خزانے عطاء فرمائے آمین۔ ایک بات جو بہت ضروری ہے وہ یاد کروانے آیا ہوں، اس مبارک مہینے کی پہلی دس راتوں کی اللہ تعالیٰ نے قسم کہائی ہے۔ ان دس راتوں میں بڑی طاقت ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طاقت ہے ان راتوں میں اللہ کا عدہ ہے ان راتوں میں اللہ تعالیٰ کی قسم گردش کر رہی ہے۔ ان راتوں میں برکت وعافیت کے خزانے پوشیدہ ہیں۔ ان راتوں میں ایک پوشیدہ نور ہے ان راتوں میں مدد ہے، ان راتوں میں اولاد ہے ان راتوں میں بندش کا خاتمہ ہے۔ ان راتوں میں مال ودولت ہے۔ ان راتوں میں پریشانیوں کا خاتمہ ہے۔ ان راتوں میں خوش بختی ہے ان راتوں میں دین ودنیا پوشیدہ ہے۔ ان پہلی دس راتوں میں بس ایک کام کرلیں عشاء کی نماز مکمل کرنے کے بعد دو نفل توبہ کے پڑھ لیں اپنی طرف سے اپنی قیامت تک کی نسلوں کی طرف سے اور پوری امت کی طرف سے نیت کرلیں۔ دونفل پڑھنے کے بعد سو مرتبہ(ایک تسبیح) استغفار کرلیں کوئی سابہی، اور پندرہ سے بیس منٹ دعا مانگ لیں۔ دعا مانگنے سے پہلے اور آخر میں تین تین مرتبہ استغفار ضرور کیجئے گا، ان راتوں میں سچی توبہ کیجئے۔ سارے عیبوں سے معافی مانگیں، خلوت جلوت کے گناہوں کی رو رو کر معافی مانگیئے۔ بعض اوقات بہت کچھ عطاء ہونے والا ہوتا ہے مگر گناہ آڑے آجاتے ہیں۔ بس ان راتوں میں اللہ تعالیٰ سے اور نبی کریمۖ سے معافی مانگ کر ان دو ہستیوں کو راضی کرنا ہے۔ دعا میں اللہ تعالیٰ سے اس مہینے میں پوشیدہ برکت و عافیت کے خزانے مانگیں اپنے لیئے اپنی قیامت تک کی نسلوں کے لئے پوری امت کے لئے مانگیں۔ اور جو اوپر لکھا ہے وہ بہی مانگیں سب کے لئے مانگیں، انسان جنات کے لیے مانگیں جو آباواجداد آپ کے وفات پا چکے ہیں ان کی مغفرت وبخشش مانگیں۔ برکت وعافیت کے خزانے لازمی مانگنے ہیں۔ اگر میں یاد آجاوں تو میرے لیے اور میری قیامت تک کی نسلوں کے لئے بہی برکت وعافیت کے خزانے مانگ لیجئے گا اور جس اللہ والے نے یہ عمل بتایا اس کے لئے اور اس کی قیامت تک کی نسلوں کے لئے بہی برکت وعافیت مانگیئے گا بس آخری بات لکھ رہا ہوں جس جس نے بہی ان دس راتوں والا عمل کرنا ہے وہ سمجھ لے کہ وہ ان مبارک راتوں میں عبادت کرنے کے لیے خصوصی طور پر منتخب اور قبول کیا گیا۔
٭٭٭















