سیلاب کی تباہ کاریاں اور داتا علی ہجویری !!!

0
116
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے ۔ہماری قوم کے پاس اتنا فالتو وقت ہے اور کچھ لوگ اتنی بے حسی لادے ہوئے ہیں جہاں کسی کی مدد کے بجائے یا انکے دکھ درد کا مداوا بننے کے بجائے دکھ ا ور تکلیف زدہ عوام پر مزید دکھ دینے کو تیار نظر آتے ہیں لوگ بے گھر بے یار و مددگار سڑکوں پر آچکے ہیں اور کچھ خاص ازھان جنکو اولیا اللہ سے بغض اور بیر ہے بلاوجہ کا عناد ہے وہ سیلاب کو بھی اپنی منفی سوچ جہالت اور منفی شخصیت کے سبب اپنے عمل سے اولیا کے خلاف استعمال کررہے ہیں زہنی پسماندگی کا یہ پستی والا معیار نہ کہیں دیکھا اور نہ کہیں سنا !! اب جو سوال ہے وہ مندرجہ زیل ہے!
داتا علی ہجویری ، غوث پاک و مزار والے بابے سیلاب سے کیوں نہیں بچاتے ؟
تو سنئیے اور اپنا سر دھنتے جائیے جو کچھ لکھا ہے وہ لفظ لفظ حقیقت ہے ایسا ہوتا تو کیا !
1941 خانہ کعبہ میں جب موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا اور مطاف و حجر اسود بھی سیلاب کی زد میں آیا ہوا تھا۔ کیا اللہ پاک خانہ کعبہ کی حفاظت پر قادر نہیں تھا ؟معاذاللہ ۔
خانہ کعبہ میں بت رکھے گئے ،ان کی پوجا کی گئی کیا اللہ پاک اپنے گھر کو بتوں و شرک سے پاک کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا ؟معاذاللہ
غزوہ احد میں تمام نبیوں ،فرشتوں ،ولیوں کے سردار،اللہ کے محبوب مبارک کو زخم آیا ،آپ کا دانت مبارک متاثر ہوا کیا اللہ پاک اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے بچانے کی طاقت نہیں رکھتا تھا ؟
طائف کے سفر پر وہاں کے لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پتھر برسائے ،آپ کا خون مبارک نکل آیا ،حالانکہ پتھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھتے ہیں ،پتھروں کا کلمہ پڑھنا حدیث سے ثابت ہے ۔کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ اللہ کی عطا سے خود کو محفوظ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے ؟حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر عین حالت نماز میں قاتلانہ حملہ ہوا جس کے سبب آپ شہید ہوگیے ۔کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ اللہ پاک کی عطا سے خود کو بچانے کی طاقت رکھتے تھے یا نہیں ؟حضرت علی رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور زہر آلود تلوار سے ہوا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنی حفاظت کیوں نہ کر سکے ؟معاذاللہ میدان کربلا میں جناب عالیشان امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور آپ اپنے رفقا سمیت شہید ہوئے ،ان کا مقام و مرتبہ تمام اولیا و کئی صحابہ سے بلند تر ہے ۔کیا یہ خود کو بچانے و اپنے ساتھیوں کو ظلم سے محفوظ رکھنے میں ناکام ہوئے ؟معاذاللہ ۔ بنی اسرائیل نے کئی انبیا کرام کو شہید کیا جو قرآن سے ثابت ہے۔یہ خود کو کیوں نہیں بچاسکے ؟معاذاللہ جناب یوسف علیہ السلام کو کنویں میں ڈالا گیا ؟ جناب یوسف علیہ السلام کو جیل میں ڈالا گیا تو ان کی روحانی طاقت کام کیوں نہ آئی ؟معاذاللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا لیکن یہاں آگ اللہ کے حکم سے صرف ٹھنڈی نہیں ہوئی بلکہ سلامتی والی بھی بن گئی کہ اگر صرف ٹھنڈی ہوتی تو ٹھنڈک جناب ابراہیم علیہ السلام کو نقصان پہنچا تی ۔ اولیا کے دشمنو! یہ سب اللہ عزوجل کی تدبیر و تقدیر و حکمتیں ہیں ۔کہیں تو انبیا کے سردار زخمی ہوئے ،کہیں کسی نبی علیہ السلام کو جیل میں ڈالا گیا
کہیں انبیا شہید ہوئے ؟کہیں صحابہ خلفائے راشدین شہید ہوئے تو کہیں امام حسین رضی اللہ عنہ اپنے رفقا سمیت اپنے رب کی رضا پر راضی رہتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔
اللہ پاک جب چاہتا ہے تو اپنی مخلوق کی مدد کے لئے اپنی ہی مخلوق میں سے کسی کو مقرر فرما کر طاقت سے نواز کر اپنے نیک بندوں کی مدد فرماتا ہے ،غزوہ بدر میں چند سو کی ہزار سے زائد کے مقابلے میں مدد نازل نازل فرماتا ہے اور جب چاہتا ہے تو آزمائش میں ڈالتا ہے اور بہت کچھ تکالیف ہماری کرتوت کے سبب ہمارے سامنے ظاہر فرماتا ہے ۔
لہذا ان باتوں کا تم جواب دو تو شاید وہی ہمارا جواب ہوگا کہ علی ہجویری داتا صاحب لاہور کو کیوں نہیں بچا سکے ۔
اب اس تمام مباحثے اور دلیلوں کا مقصد کسی بھی شخص کی دل آزاری نہیں ہے آپ اگر اولیا کو نہیں مانتے دوسرے الفاظ میں انکا احترام کرنا ضروری نہیں سمجھتے یا انکو ان آفات کا زمہ دار بنانے۔ کی پوری توانائیاں لگا کر کوشش کرتے ہیں اسکا کوء حاصل وصول نہیں ہے بلکہ اگر آپ اس سیلاب سے متاثرہ عوام کیلئے پینے کا ایک بوتل پانی ہی دستیاب کردیں ایک وقت کا کھانا ان تک پہنچا دیں کسی کو محفوظ مقام یا پناھ گاہ تک رساء دینے میں معاونت کردیں گھر کے باہر ٹینٹ لگا کر چند لوگوں کیلئے سونے رہنے کا عارضی بندوبست کردیں تو میری نظر میں آپ کامیاب ہیں اور اپنی ہی منفی سوچ اور زہر آلود الفاظ و سوالات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے اولیا اپنا کام کرکے جاچکے ہیں انکے اعمال انکے ساتھ اور وہ خود اپنی آخرت کے زمہ دار ہیں کہیں ایسا نہ ہو ان بزرگان ھستیوں کو گند میں گھسیٹنے کے جرم میں ہم دنیا دار قسم کے بیوقوف کم عقل و کم علم لوگ اپنی آخرت خراب کر بیٹھیں میری تمام تر ھمدردیاں سیلاب سے متاثر خاندان میرے ہم وطن بہن بھائیوں بچوں بزرگوں کے ساتھ ہیں میری دعا ہے بحیثیت قوم ہم اس مشکل وقت میں اہلیان لاھور اور ہر اس شھر و گائوں کے کام آئیں جہاں موجود سیلاب نے تباہی پھیلاء ہماری قابل انجیئنر جنکا لوہا دنیا مانتی ہے ایسے انجینئرنگ منصوبے ڈیزائن کریں کہ اس آفت کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ ہوجائے انجیرئنگ میں نکاسی آب کے بہت سے قابل عمل اور مفید حل موجود ہیں اس بڑی تباہی سے بچنے کا واحد حل اچھی پلاننگ اور نکاسی کے نظام پر توجہ دینا ہے جسکے نتیجے میں وہ پانی جو کہ گھنٹوں اور دنوں اونچے درجے میں رہ کر تباہی پھیلاتا رہا وہ بہت محدود وقت میں نکاسی کے راستے آگے بڑھ جاتا پھیلے پاٹ میں داخل ہوکر زور توڑ دیتا اور راستے میں پانی کے زخیرہ کو زرخیزی دیتا اپنی آخری منزل بحیرہ عرب میں جا گرتا امید ہے ہماری تدابیر سے آنے والے سالوں میں ایسا ممکن ہوسکے ۔
میری دعا ہے جلد وطن پاک اور عوام اس آزمائش سے نکلنے میں کامیاب ہوں، آمین!
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here