ملک بھرمیں یوم دفاع یکجہتی کشمیرکے طور پرمنایا جارہا ہے

0
78

اسلام آباد:

ملک بھرمیں آج 6 ستمبر کویوم دفاع پاکستان اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پرمنایا جارہا ہے جب کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت دی ہے جس کے بعد سرکاری اداروں اور صوبائی دارالحکومتوں میں یوم دفاع اور کشمیر پر مختلف تقریبات منعقد ہورہی ہیں۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاکستان رینجرز پنجاب کے دستے نے سلامی دی اور گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی، میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی ہوئی، پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی۔

 

برکی علاقہ میں میجر عزیز بھٹی شہید، باٹا پور اور مناواں میں 1965ء کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا کی یادگاروں پر حکومتی،  فوجی شخصیات اور عام شہریوں کی طرف سے پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام ائیر بیس لاہور میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیاروں اور دیگر سازو سامان کی نمائش ہوئی جبکہ ایئر فورس کے جدید طیاروں نے فلائی مارچ کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی  کشمیر منایا جائے گا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here