امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس دن سے منصب صدارت پر بیٹھے ہیں پہلے ہی دن سے یہ نعرہ لگایا کہ AMERICA WILL BE GREAT AGAIN اپنے وعدے پر قائم ہیں ہر وہ قدم اٹھا رہے ہیں جو امریکہ کی بہتری اور خوشحالی کے لئے ہے ،امریکہ کی تمام امیگرینٹ کمیونٹیز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیے اور امیگرنٹس کو یہ توقع تھی صدر ضرور امیگریشن پالیسی میں بہتری لائیں گے اس کے برعکس صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مفاد میں یہ بہتر سمجھا کہ غیر قانونی تارکین وطن جو جرائم پیشہ ہیں ان کو ان کے ممالک میں ڈیپورٹ کر دیا جائے امریکہ میں ایک انداز کے مطابق ڈیڑھ کروڑ بغیر دستاویزات امیگرینٹس ہیں جن میں کچھ تو خود چلے گئے اور لاکھوں کو سرکاری ادارے پکڑ رہے ہیں کئی کو جانچ پڑتال کرکے چھوڑ دیئے جاتے ہیںلیکن زیادہ تعداد میں بغیر دستاویزات کے امیگرینٹس کو گرفتاری کر رہے ہیں گزشتہ پچیس سالوں سے بغیر دستاویزات کے امیگرینٹس اس انتظار میں تھے کہ کوئی نہ کوئی امریکی رہنماء روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایمنسٹی کا اعلان کرے گا اور یہ لوگ قانونی طور پر امریکہ میں رہ سکیں گے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر اپنی امیگریشن پالیسی کو دوبارہ RVIEW کریں تو اس کا بہتر حل بھی نکل سکتا ہے اور امریکی خزانے میں کھربوں ڈالر بھی جمع ہوسکتے ہیں۔پہلے ہی امریکہ میں موجود بغیر دستاویزات کے امیگرینٹس کو بزنس کر رہے ہیں وہ کھربوں ڈالرز ٹیکس ادا کر رہے ہیں اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ ایمنسٹی کا اعلان کرتے ہیں تو ایک بغیر دستاویزات کے لاکھوں لوگ سکیورٹی بیک گرائونڈ چیک سے بھی گزرے گئے اور تمام لوگ اپنے اپنے سپانسر تلاش کرکے ایمپلائر ٹیکس بھی دیا جائے گا جو کھربوں ڈالر ہوگا اس کے ساتھ ساتھ امیگریشن کی فیسیں بھی کھربوں ڈالر میں امریکی خزانے میں آسکتے ہیں تمام تر حالات کے باوجود آج بھی امریکہ میں لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں دنیا کا واحد ملک ہے جہاں روزمرہ اشیاء کی چیزوں کی قیمتیں نیچے آتی ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں اچھی خاصی کمی ہوئی ہے جو بنیادی ضرورت ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی گیس بھی لگا تار جاری ہے امریکی شہریوں کو ہیلتھ کیئر میں بہتری آرہی ہے سب سے بڑھ کر جمہوری نظام صاف شفاف ہے کوئی بھی پارٹی جیتے تمام کے تمام سیاستدانوں کی گفتگو کا ٹاپک شہریوں کو سہولتوں کے مطلق ہوتا جس میں تعلیم ٹیکس ہیلتھ کیئر لا اینڈ آرڈر کرائم کنٹرول اور انتخابات کا تسلسل ہے ۔ یہاں نہ کوئی فارم 47 کے ذریعے منتخب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی فوجی عوامی سیٹ اپ میں دخل اندازی کرتا ہے امریکی فوج پوری طرح اپنے ملک کے دفاع پر توجہ دیتی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس میں مزید بہتری میں مصروف رہتی ہے جس کا جو کام ہے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے پوری کر رہا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بھی اقدامات کر رہے اس امریکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ گولڈ گرین کارڈ کااجرا بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کارنامہ ہے اگر جو تعداد بتائی گئی ہے پوری ہوتی ہے نہ صرف امریکہ میں مزید دولت آئے گی لوگوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے یہ تمام تفصیلات کا مقصد ہے کہ ملک پاکستان کے حکمران اور سٹیک ہولڈر امریکہ کی فیشن ٹیکنالوجی فارن پالیسی ہائوسنگ سکیمز اور کئی شعبوں میں نکل کرتے ہیں لیکن امریکی سیاسی نظام سیاستدانوں کی پرفارمنس معیشت ان کی کبھی نکل نہیں کرتے اور پاکستان کو آگے کی بجائے پیچھے کی طرف لے جارہے ہیں غلطیوں سے سیکھنے کی بجائے دوبارہ غلطیاں کر رہے ہیں اور فیک حکومت کے ذریعے کنٹرول کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں کبھی پائیدار امن اور ترقی نہیں ہوسکتی جب لوگوں کے حقیقی نمائندوں کو موقع نہیں دیا جائے گا۔
فارم 47 کی حکومت کب تک چلے گی یہ لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں جب تک عوام کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم صحت کاروبار روزگار اور حقوق پر توجہ نہیں دیں گے کبھی بھی ظلم بربریت سے حکمرانی قائم نہیں رہ سکتی لہذا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں امریکی سیاست اور آئین کی تھوڑی سی نکل کرکے دیکھیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔
٭٭٭٭٭













