وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کیخلاف غیر قانونی ٹیکس وصولی کی تحقیقات شروع

0
106

سکھر:

نیب نے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کے خلاف چنگیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی غیر قانونی ٹیکس وصولی کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب ذرائع کے مطابق مائینز اینڈ منرل لے جانے والی گاڑیوں پر رائیلٹی ٹیکس 8 روپے، ایکسائز ٹیکس 5 روپے فی ٹن مقرر ہے لیکن چنگیوں پر مایئنز اینڈ منزل والی گاڑیوں سے 100 سے 150 روپے تک فی ٹن وصول کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ 12 سال سے چنگیوں سے غیر قانونی طور اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے،ٹھیکیداروں کی جانب سرکاری خزانے میں ایک روپے فی ٹن جمع کرائے جاتے تھے،محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز اروڑ چنگی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر اضافی ٹیکس لینے والے 3 افراد کو گرفتار کرکے تمام ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق اویس شاہ اروڑ میں پہاڑی پتھر اور بجری لے جانے والی گاڑیوں سے غیر قانونی اضافی ٹیکس وصولی کے کاروبار میں ملوث ہیں، غیر قانونی طور پر لیے جانے والے اضافی ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کے حصے میں جاتی ہے۔

 

واضح رہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے داماد بھی ہیں، ان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بھی نیب انکوائری جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here