ٹوبیکو سیکٹر کی آن لائن مانیٹرنگ کیلیے 13 کمپنیوں کا اظہار دلچسپی

0
671

اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرط پوری کرنے کیلیے ایف بی آر کو ملک میں ٹوبیکو سیکٹر کی آن لائن مانیٹرنگ کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا لائنسنس حاصل کرنے کیلے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن(این آر ٹی سی) اور چائنیز کمپنی بیجنگ سینٹل سمیت مجموعی طور پر 13 کمپنیوں کی طرف سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

ایف بی آر نے کمپنیوں کی ٹیکنیکل و فنانشل صلاحیتوں کو جانچنے کیلیے ایف بی آر کے چیف آپریشن محمد بختیار کی سربراہی میں5 ارکان پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب سگریٹ مینوفیکچررز سے تفصیلی مشاورت کے بعدا یف بی آر کی بورڈ ان کونسل کا خصوصی اجلاس بلا کر لائنسنس جاری کے حوالے سے خواہش مند پارٹیوں و کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواست(آئی ایف ایل) کیلیے ٹرمز آف ریفرنس تبدیل کرنے کی منظوری دی اور درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوبیکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کے بعد ملک میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائیگا کیونکہ لائنسنس ہولڈر کمپنی سگریٹ مینوفیکچررز کو سْپلائی کرکے اسکی قیمت وصول کرے گی اور اسٹمپ سگریٹ مینوفیکچررز کو سْپلائی کرکے اسکی قیمت وصول کی جائیگی۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب یہ سسٹم دوسرے شعبوں میں نافذ کیا جائیگا تو اس سے سیمنٹ،مشروبات اور چینی سمیت ان اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جہاں یہ سسٹم لاگو کیا جائیگا کیونکہ اس سسٹم پر آنے والی لاگت اور اسٹمپ کی قیمت متعلقہ سیکٹر سے وصول کی جائy گی تاہم اس سے ایف بی آر کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور اس سسٹم کی تنصیب کے بعد صرف ٹوبیکو سیکٹر سے ایف بی آر کو 25 سے30 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here