پی ٹی سی ایل کو صارفین کے بل پر سلیب بنانے کی ہدایت

0
521

اسلام آباد:

سینیٹ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی(پی ٹی سی ایل) سے کہاہے کہ صارفین کے بل پر سرچارج کا سلیب بنایاجائے۔

سینیٹر روبینہ خالد کی زیرصدارت اجلاس میں صارفین سے بل کی میعاد پوری ہونے سے قبل عدم ادائیگی پر10فیصد سرچارج کی وصولی پر بات کی گئی۔ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ کئی علاقوں میں توبل بھیجے ہی نہیں جاتے، انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے کی وجہ سے ای بل ڈاؤن لوڈ نہیں کیے جاسکتے۔

کرپشن کے خاتمے کیلیے تجویز دیتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ ہر وزارت کے ملازمین کی ماہانہ آمدنی وزارت کی ویب سائٹ پر درج کی جائے، اٹلی میں یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے5ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں۔

 

انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کیلیے کوئی قواعد و ضوابط نہیں بنائے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کیلیے سائبر سیکیورٹی اہم مسئلہ ہے۔a

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here