کشمیر کی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈی میں فروغ دینے کا فیصلہ

0
646

کراچی:

پاکستان کے ایکسپورٹرز نے تجارتی نمائشوں میں کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی دنیا کے سامنے لانے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپورٹرز نے پاکستان کے ساتھ کشمیر کی زرعی مصنوعات کو بھی عالمی منڈی میں فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا۔تجارتی نمائشوں میں کشمیر کی زرعی مصنوعات کی تشہیر کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ہانگ کانگ میں منعقدہ تجارتی نمائش ایشیا فروٹ لاجسٹکا میں کشمیر کے سیب کی بھی تشہیر کی گئی تین روزہ نمائش میں عالمی خریداروں کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا کشمیر کے عوام کو ان کا حق دلوانے کے لیے عالمی تجارتی نمائشوں کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔

 

پاکستانی ایکسپوٹرز نے بھارت کے ظلم و ستم کا شکار اور گزشتہ ایک ماہ سے محصور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ منفرد انداز میں یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ہانگ کانگ میں چار سے چھ ستمبر کو ہونے والی اشیا فروٹ لاجسٹیکا نمائش میں کشمیر کے خوش رنگ اور خوش ذائقہ سیبوں کی نمائش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here