میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

0
84

لاہور:

ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنرپنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفرکی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے میشاشفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

میشا نے علی ظفرکے خلاف صوبائی محتسب پنجاب کے روبرو ہراسانی کی درخواست دائرکی تھی جسے محتسب نے مسترد کردیا تھا۔ میشا نے درخواست مسترد ہونے پرگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے روبرو اپیل دائرکی تھی لیکن گورنرپنجاب نے بھی یہ اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ میشا علی ظفر پر الزامات ثابت نہیں کرسکیں جس کے بعد میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 

دوسری جانب علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے میشا شفیع کی اپیل مسترد کردی گئی ہے اور یہ تیسری اپیل ہے جوکہ مسترد کی گئی ہے۔

علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ موقع پرست لوگوں کی طرف سے لگائے جانے والے جھوٹے الزامات زندگیاں تباہ کرسکتے ہیں اور اصل متاثرین بھی نظر انداز ہوجاتے ہیں۔ ہم نے ایک مثال قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ بہت جلد تمام ثبوت عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ آپ کی محبتوں اور تائید کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفر پر جنسی ہراسانی  کاالزام لگایا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرتے ہوئے انہیں 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here