پاکستانی کمیونٹی کی معتبر شخصیات کا کردار!!!

0
167
Saiqqa Janjooja

کسی بھی جگہ لوگوں کا اکھٹے مل کر رہنا ، ایک دوسرے کی خدمت کرنا ، ایک دوسرے کی ضرورتوں کو پورا کرنا ، کسی خاص مقصد کیلئے اکھٹا ہونا اور لوگوں کا مشترکہ عادات اور مفادات کا ہونا کمیونٹی کہلاتا ہے۔آج سے کئی سال پہلے جب انٹر نیٹ ، سمارٹ فون، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر بالکل نہیں تھے یا کچھ چیزیں عام نہیں تھیں اور خصوصاً پاکستان میں تو بالکل بھی نہیں تھیں اور محلے میں کسی ایک گھر میں ٹیلی فون ہوا کرتا تھا جس پر کئی ہفتے اور مہینے بعد بات ہوا کرتی تھی ، لوگ رابطے کیلئے خط کا استعمال کیا کرتے تھے یا ٹیپ ریکارڈر میں اپنی آواز ریکارڈ کروا کر اپنے ملک بھیجا کرتے تھے اور لوگ اخبار پڑھنے کیلئے کسی خاص د±کان یا گھر پر جایا کرتے تھے۔ لوگوں میں اتنا شعور اور آگاہی نہیں تھی، ٹی وی ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتا تھاجس کا صرف ایک ہی چینل ہوا کرتا تھا۔امریکہ میں لوگ دیسی کھانوں کیلئے ترستے تھے ، کئی عرصے بعد ٹیلیفون پراپنے ملک بات ہوا کرتی تھی، ایسے میں آج سے کئی سال پہلے جب لوگوں میں آگاہی نہیں تھی امریکہ میں مقیم کچھ معتبر اور سرگرم شخصیات نے کچھ ایسے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھی جس کی وجہ سے پاکستان سے نئے آنے والوں کیلئے سہولیات اور مواقع پیدا ہوئے اور پرانے لوگوں کو دیار غیر میں سہولیات میسر ہوئیں جس کی وجہ سے اپنے دیس اور پردیس کے درمیان فاصلے کم ہوئے،پردیس میں اپنے لوگوں کیلئے اپنی زبان میں اخبار کا اجراءوہ بھی بغیر کسی قیمت کے بغیر لوگوں تک خبریں اور اشتہارات پہنچانا تاکہ لوگ باخبر رہیں،پردیس میں اپنے لوگوں کیلئے اپنی زبان میں ٹی وی اور ریڈیوں چلانا،ادبی سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا اور پھر ان تمام سرگرمیوں اور فلاحی کاموں کو جاری رکھنا اور اپنی تمام تر توانائی اور پیسہ خرچ کرنا ا±ن عظیم اور معتبر شخصیات کے کارنامے ہیں جنہوں ا±س وقت اپنی کمیونٹی کو یہ سوچ دی جب لوگوں میں ان تمام سرگرمیوں کی آگاہی نہیں تھی۔آج ہم جیسے نئے لوگ آکر ہر سرگرمی میں شرکت کر تے ہیں لیکن یہ سہولت جن لوگوں کی وجہ سے ہمیں میسر ہے اور جن لوگوں نے آج سے کئی سال پہلے ان فلاحی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھی یہ لوگ خراج تحسین اور اعزازات کے مستحق ہیں کیونکہ دیار غیر میں اپنے ہم وطنوں اور اپنی زبان کیلئے جد و جہد کرنا اور لوگوں کو ایک نئی سوچ دینا اور ان کی فلاح کیلئے کام کرنا قوم کی خدمت ہے۔آج ان عظیم شخصیات میں ہماری کمیونٹی میں کچھ ہم میں موجود ہیں اور کچھ اس دنیا سے ر±خصت ہوگئے ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ان تمام شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں سرکاری اعزازات کیساتھ یاد رکھا جائے کیونکہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کی معیشت اور سیاست میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here