مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں

0
602

کراچی:

معروف اداکارہ مہوش حیات بچیوں سے مشقت کے خلاف میدان میں آگئیں۔

مہوش حیات نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نوجوان بچیوں کے حقوق کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کیا کم عمر بچیوں سے مشقت لینا دراصل ذاتی نہیں؟ کیا یہ عمر اُن کے کام کرنے کی ہے یا پڑھنے ، ہنسنے اور کھیلنے کی؟۔

مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ بچیوں پر کام کا بوجھ نہ ڈالیں، ان بچیوں سے اُن کا بچپن نہ چھینیں کیوں کہ پاکستان کا آئین ہر بچے کو ذہنی اور جسمانی اور تعلیمی حق فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بچوں سے مشقت لینا قابل سزا جرم ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے بچوں سے مشقت سے انکار کریں۔

یہ پڑھیں: مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اداکارہ مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here