حصص کی تجارت پر کمیشن بڑھانے کیخلاف سرمایہ کاروں کا احتجاج

0
345

کراچی:

حصص کی تجارت پر کمیشن میں اضافہ کرنے کی منظوری کے بعداسٹاک مارکیٹ کے چھوٹے سرمایہ کار اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے بطور احتجاج ٹریڈنگ ہال سے باہر آ گئے۔

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حصص کی تجارت پر کمیشن میں اضافہ کرنے کی منظوری کے بعداسٹاک مارکیٹ کے چھوٹے سرمایہ کار صبح ساڑھے 11 بجے سے اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے بطور احتجاج ٹریڈنگ ہال سے باہر آ گئے اور کمیشن کی شرح میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے، تاہم حصص مارکیٹ میں معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

 

 

ایس ای سی پی کے نئے احکام کے تحت حصص کی قیمت اورکمیشن میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے تحت ایک سے 10روپے مالیت کے حصص پر 6 پیسے، 10 سے 25روپے مالیت کے حصص پر 8 پیسے، 25 سے 50 روپے مالیت کے حصص پر 12 پیسے اور 50 سے 100روپے کے حصص پر 15 پیسے کمیشن مقررکردیاگیا ہے۔

اسٹاک ٹریڈرز کاکہنا تھاکہ ایس ای سی پی کی جانب سے ممبرکلائنٹس کمیشن طے کردیاگیاہے حالانکہ پہلے ممبرکلائنٹس شئیرزکی فروخت کے حجم پرکمیشن دیتے تھے۔ ٹریڈرز کا موقف ہے کہ ایس ای سی پی کوکمیشن طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں، حصص کی خرید و فروخت کے حجم کے مطابق چھوٹے سرمایہ کاروں کا منافع ہونا چاہیے۔

اسٹاک ٹریڈرز کاکہناہے کہ ایس سی پی کے نئے قانون پرمجموعی حجم پرکمیشن 3 پیسے کردیا گیا ہے ۔مجموعی مالیت کے ہر10 ویں حصے پرمزید اعشاریہ 15 فیصد کم کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here