افغانستان میں مسافر بس کے نزدیک بم دھماکا، 4 بچوں سمیت 8 شہری جاں بحق

0
92

کابل:

افغانستان میں ایک مسافر بس کے نزدیک سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

صوبے بغلان کے دارالحکومت کے قریب ایک مرکزی شاہراہ کے کنارے نصب بم اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی۔

دھماکے سے بس میں سوار 4 بچے، 2 خواتین اور 2 مرد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں زخمیوں میں بھی 2 بچے شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان فوج پر حملے اور 2 بم دھماکوں میں 9 اہلکار سمیت متعدد شہری ہلاک

ترجمان گورنر بغلان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند گروہ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں: افغانستان میں شدت پسندوں کا مسجد پر مارٹرگولے سے حملہ، 62 نمازی شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدخشاں میں افغان فوج کے قافلے پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے جب کی دیگر دو بم دھماکوں میں 19 شہری ہلاک ہوگئے تھے جن میں 9 بچے بھی شامل تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here