صدارتی نظام کے حق میں نہیں ہم اس کو روکیں گے، آصف زرداری

0
155

اسلام آباد:

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ صدارتی نظام کے حق میں نہیں تاہم انھیں کوشش کرنے دیں ہم اس کو روکیں گے۔

اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں تاہم صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں کیا کہیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ صدارتی نظام کے حق میں نہیں، انھیں کوشش کرنے دیں تاہم ہم اس کو روکیں گے۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کیخلاف 2 خواتین کی گواہ بننے کی درخواست نیب کو موصول

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت عدالت میں پیش ہوئے جہاں دونوں حاضری لگوانے کے بعد واپس روانہ ہوگئے، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 2 خواتین ملزمان نورین اور کرن کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست نیب کو ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here