اسلام آباد:
حکومت کالادھن سفید کرنے کیلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کی تیاری کررہی ہے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کا خدشہ ہے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے پہلے ڈرافٹ پر اعتراض کرچکی ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے خلاف کام کررہی ہے اور نقدی اور سونا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ شاید ہم منگل کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دیں۔
دوسری جانب پی پی رہنما نفیسہ شاہ کا کہناہے کہ ایک آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، اسکیم کو مسترد کرنے کیلیے ہم ایک قرارداد لائیں گے۔