کراچی کی مسجد میں ڈکیتی، نمازی لٹ گئے

0
122

کراچی میں اسلحہ کے زور پر ملزمان نے مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں کو لوٹ لیا۔

خوف خدا سےعاری ڈکیتوں نے نمازیوں کو بھی نہ بخشا، دھوراجی کالونی کی مسجد میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈکیتی کی واردات کر کے نمازیوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

واقعہ گذشتہ روز 11 ربیع الاول کو مسجد کے اندر پیش آیا جہاں دونوں ملزمان جوتے اتار کر وضو خانے پہنچے اور وضو کرتے دو شہریوں سے نقدی موبائل فون چھین لیا، وضو کرنے والے افراد مسجد میں ملزمان کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔

ایک ملزم  کا چہرہ کھلا تھا اوردوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، ملزمان لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here